۲ ۔ کسی ایسی چیز کا پہننا جو تمام پست پا کو چھپا لے ( مردوں کے لئے )

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے) ۱ ۔ سلا ہوا لباس پہننا ( مردوں کے لئے )

مسئلہ 141 ۔ ایسے جوتوں کا پہننا جو تمام پشت پا کو چھپالے جیسے چکمہ ، گیوہ ( ۱ ) معمول اور رائج قسم کے جوتے وغیرہ اور اسی طرح حالت احرام میں موزہ پہننا جائز نہیں ہے . خواہ ساق پا (پنڈلی) کو چھپائے یا نہ چھپائے .
لیکن اگر پشت پا کے ایک حصہ کو چھپائے جیسے بند نعلین اور وہ جوتے جن میں پیر کی پشت کا ایک حصہ کھلا رہتا ہے ، بلا مانع ہے البتہ یہ حکم مردوں سے مخصوص ہے اور عورتوں کے لئے حالت احرام میں جوتا اور موزہ پہننے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 142 ۔ اگر احرامی لنگی لمبی ہو اور پشت پا کو چھپالے یا مثلا پاوٴں کے درد کو رفع کرنے کے لئے کوئی کپڑا گرم کر کے پاوٴں کے اوپر رکھ لیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 143 ۔ اگر مرد عمدا یا اضطراری حالت میں جوتا اور موزہ پہنے تو کفارہ نہیں ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگر جوتا و موزہ پہننے کے لئے مجبور ہو تو پاوٴں کے اوپر والے حصہ کو سوراخ کرلے .
سوال 144. کیا احرام سلے ہوئے جوتے میں کہ تمام پشت پا کا احاطہ نہ کرے جائز ہے ؟
جواب : ہاں جائز ہے لیکن بہتر ہے مرد حالت احرام میں ایسا جوتا پہننے سے پرهیز کریں .

۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے) ۱ ۔ سلا ہوا لباس پہننا ( مردوں کے لئے )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma