۲۲ ۔ دروغ ( جھوٹ ) ، دشنام ( گالی بکنا ) اور تفاخر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۲۳ ۔ مجادلہ اور نزاع ۲۱ ۔ دانت نکلوانا

مسئلہ276 ۔ جھوٹ بولنا ، گالی بکنا ہر حالت میں حرام ہے لیکن حالت احرام میں خصوصیت کے ساتھ نہی کی گئی ہے یعنی ان کاموں میں سے ہے جن کا ترک کرنا محرم کے لئے ضروری ہے ، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ دوسروں پر اظہار برتری یا اپنی بنسبت دوسروں کے عیوب بیان کرنے سے بھی اجتناب کرے اور یہ تینوں کام ( دروغ ، جھوٹ ، تفاخر ) بعض روایات معصومین کے مطابق ” فسوق “ کے معنی میں آیہ شریفہ ” فلا رفث و لا فسوق ولا جدال فی الحج “ میں جمع ہیں .
مسئلہ 277 ۔ اگر محرم مذکورہ تینوں امور میں سے کوئی ایک امر انجام دے فعل شنیع اور حرام کا مرتکب ہوا ہے لیکن اس کا احرام باطل نہیں ہوگا ، اور اس کا کفارہ استغفار ہے ، اور بہتر یہ ہے کہ انسان حالت احرام میں اپنی زبان کو ہر ناروا اور زشت کلام سے محفوظ رکھے اور بجز نیکی کلام نہ کرے .
سوال 278 ۔ لوگوں کے درمیان مشہور ہے کہ شخص محرم کسی کو حکم نہ کرے بلکہ خود اپنے کام انجام دے ، کیا یہ بات صحیح ہے ؟ اگر حالت احرام میں کسی کو حکم دے ، کیا مرتکب گناہ ہوا ہے اور کفارہ لازم ہے ؟
جواب : اس کام میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن تفاخر اور برتری جوئی حرام ہے .

۲۳ ۔ مجادلہ اور نزاع ۲۱ ۔ دانت نکلوانا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma