۲۴ ۔ صحرائی حیوانات کا شکار

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا ۲۳ ۔ مجادلہ اور نزاع

مسئلہ 289 ۔ شکار کرنے والے کو شکار کی نشاندہی کرنا یا اس کو باندھنا اور اس کی حفاظت کرنا . یا شکار کا گوشت کھانا ( ہر چند دوسرے نے شکار کیا ہو یا خود احرام سے پہلے شکار کیا ہوا ہو ) حرام ہے .
مسئلہ 290 ۔ حیوانات صحرائی کا شکار کرنا یا حالت احرام میں ان کا ذبح کرنا حرام ہے ، اسی طرح پرندوں کا شکار اور اس سلسلے میں کوئی فرق نہیں کہ تنہا شکار کرے یا دوسرے کی مدد سے شکار کرے.
مسئلہ 291 ۔ ملخ ( ٹڈی ) کا مارنا بھی محرم کے لئے جائز نہیں ہے ، بنا بر این اگر ایسے راستے سے گزرے کہ وہاں ملخ ہیں چنانچہ اپنا راستہ بدل سکتا ہے تو بدل دے اور اگر نہیں بدل سکتا تو متوجہ رہے کہ ملخ حتی الامکان پائمال نہ ہوں ، لیکن ناچاری کی صورت میں اور مشقّت و عسر و حرج میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .
مسئلہ 292 ۔ حیوانات موذی کا مارنا جیسے سانپ ، بچھو اور درندے جہاں پر خطرہ پیدا کریںجائز ہے .
مسئلہ 293 ۔ حیوانا ت الٰہی کا ذبح کرنا حالت احرام میں بلا مانع ہے جیسے پالتو پرندے ، گائے، گوسفند اور شتر وغیرہ .
مسئلہ 294 ۔ حیوانات دریائی کا شکار محرم کے لئے جائز ہے .
مسئلہ 295 ۔ حیوانات دریائی سے مراد وہ حیوانات ہیں جو دریا میں تخم گزاری کرتے ہیں اور ان کے بچوں کا رشد و نمو دریا میں ہوتا ہے اور دریا ہی میں زندگی کرتے ہیں .
مسئلہ 296 ۔ حالت احرام میں شکار کو روکے رہنا بناء بر احتیاط واجب حرام ہے ہر چند اس کا مالک ہو .
مسئلہ 297 ۔ جس حیوان کا شکار حرام ہے اس کے بچے اور انڈے بھی حرام ہیں ہر چند دسترس میں ہوں.
مسئلہ 298 ۔ اگر محرم کوئی شکار ذبح کرے تو بناء بر مشہور حکم میتہ ( مردار ) میں ہوگا . اور بناء بر احتیاط واجب کوئی شخص بھی ( خواہ محرم ہو غیر محرم ہو ) اسے استعمال نہیں کر سکتا .
مسئلہ 299 ۔ حیوانات صحرائی میں سے ہر ایک کے مارنے اور شکار کرنے کے لئے ایک کفارہ معین ہے . لیکن چونکہ اس وقت یہ مسئلہ بالکل محل ابتلاء نہیں ہے اور حجاج بیت اللہ مطلقاً شکار کا اقدام نہیں کرتے ہیں اس کی شرح سے صرف نظر کرتے ہیں .

۲۵ ۔ اپنے ساتھ اسلحہ رکھنا ۲۳ ۔ مجادلہ اور نزاع
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma