پرورش وتربیت کا میدان

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
کھوکھلی باتیںجنگ احد کے نتائج

پرورش وتربیت کا میدان

ولیمحص اللہ الذین اٰمنوا۔۔۔۔۔۔
” لیمحص“
تمحیص کے مادہ سے ہے جس کا معنی ہے کسی چیز کے ہر نقص وعیب سے پاک و صاف کرنا ”یمحق “مادہ محق (بروزن مرد)سے ہے جس کا معنی ہے کسی چیز کا آہستہ آہستہ کم ہونا ۔ اسی مناسبت سے مہینہ کی آخری رات کو ”محاق “ کہا جاتا ہے کیونکہ آہستہ آہستہ چاند کی روشنی کم اور ختم ہو جاتی ہے ۔
اس آیت میں جنگ احدکے ایک اورفطری نتیجہ کی طرف اشارہ ہوا ہے اور وہ یہ کہ اس قسم کی شکستیں جماعتوں کی کمزوری اور عیوب کے پہلو واضح کرتی ہےں اور ان عیوب کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ قرآن کہتا ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ اس معرکہ حق باطل میں با ایمان افراد کو خالص قرار دے اور انہیں کمزوری کے نقاط کی نشاندہی کرے تاکہ وہ آئندہ کی اس قسم کی آزمائش کی کھٹالی سے گذر کر اپنی ہوشیاری کا اندازہ لگا لیں جیسا کہ حضرت علی (ع) کا ارشاد ہے :
”فی تقلب الاحوال یعلم جواھر الرجال “
حالات کی دگرگونی اور زندگی کے کٹھن حوادث میں لوگوں کے جوہر کا پتہ چلتا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں سے با خبر ہوتے ہیں ۔یہ وہ مقام ہے جہاں بعض شکستیں ایسی اصلاح پر ہوتی ہیں کہ جن کے اثرات انسانی معاشروں میں ظاہری خواب اور کامیابیوں سے کئی درجے زیادہ ہوتی ہیں۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ تفسیر ”المنار “کا موٴلف اپنے استادمصر کے عظیم مفتی محمد عبدہ سے نقل کرتا ہے کہ انہوں نے پیغمبر اکرم کو خواب میں دیکھا اور آپ نے اس سے فرمایا کہ اگر مجھے میدان احد میں فتح و شکست کا مختار قرار دیا جاتا تو میں اس میدان میں شکست کو ترجیح دیتا کیونکہ یہ شکست تاریخ اسلام میں اصلاح کنندہ عامل بن گئی ۔
”و یمحق الکافرین “
یہ جملہ در حقیقت پہلے جملہ کا نتیجہ ہے کیونکہ جب مومنین حوادث کی کھٹالی میں مضبوط اور پاک ہو گئے تو ان میں کفر و شرک کی برائی کو دور کرنے اور اپنے معاشرہ کو ان گندگیوں سے پاک کرنے کی کا فی آمادگی پیدا ہو گئی یعنی پہلے خود پاک ہونا چاہیے اور پھر دوسروں کو پاک کرنا چاہیے ۔ حقیقت میں جس طرح کہ چاند اپنی جلوہ گری کے ساتھ آہستہ آہستہ کم روشن ہو جاتا ہے اور وہ حالت محاق میں چلا جاتا ہے ، اسی طرح کفر و شرک اور ان کے حامیوں کی عظمت مسلمانوںکی مضبوطی پاکیزگی سے زوال پذیر ہو گئی ۔
اٴَمْ حَسِبْتُمْ اٴَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللَّہُ الَّذینَ جاہَدُوا مِنْکُمْ وَ یَعْلَمَ الصَّابِرینَ ۔
قرآن مجید واقعہ احد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے ایک فکری اشتباہ کی تصحیح کرتا ہے کہ تم یہ خیال کرتے ہو کہ جہاد میں استقامت کا مظاہرہ کئے بغیر بہشت بریں میں قیامت پذیر ہو جاوٴ گے کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ اس معنوی سعادت کے اندر داخل ہونا صرف مسلمان کہلوانے یا عمل کے بغیر صرف عقیدہ سے ممکن ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو معاملہ نہایت سہل ہوتا لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے اور جب تک حقیقی عقائد کی میدان عمل میں عکاسی نہ ہو کوئی شخص بھی ان سعادتوں سے بہرہ ور نہیں ہو سکتا ۔ آزمائش کی منزل پر (حق و باطل کی ) صفیں ایک دوسرے سے ممتاز ہو جاتی ہیں اور مجاہد ومہاجر بے قیمت و بے ارزش افراد سے ممتاز نظر آتے ہیں ۔

کھوکھلی باتیںجنگ احد کے نتائج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma