۲۷۔ منحرف گروہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۲۸ گناھان ۲۶-عورتوں اور مردوں کے درمیان فرق نہ ہونے کا کنوینشن

سوال ۱۷۷۶۔ لوگوں کا ایک گروہ کا عقیدہ ہے (نعوذ بالله) خدا، حضرت علی علیہ السلام میں حلول کرگیا ہے،فارسی میں یہ گروہ ”علی اللّٰہی“ سے مشہور ہے اور ترکی زبان میں ان کو ”گوران“ کہتے ہیں اور یہ خوداپنے آپ کو ”اہل حق“ کہتے ہیں ۔ ہمارے شہر میں اس فرقے کے لوگ بہت زیادہ ہیں اور ان کی سب کے یہاں رفت وآمد ہے اور ہفتے میں ایک بار خانقاہ میں جمع ہوتے ہیں اور وہاں پر اُن کی کتابوں میں سے کتاب کی ان کے بزرگوں کے لئے قرائت ہوتی ہے، ان کی ظاہری نشانی یہ ہے کہ اصلاً اپنی مونچھے نہیں بنواتے ہیں یہاں تک کہ اُن کا لب دان ڈھک جاتا ہے، پرانے زمانے میں علماء کی راہنمائی کی وجہ سے، لوگ اس فرقے کے پیروان کے ساتھ معاشرت نہیں رکھتے تھے نہ ان کی لڑکی لیتے تھے اور نہ انھیں لڑکی دیتے تھے، یہاں تک کہ ان کا قبرستان دوسرے مسلمانوں کے قبرستان سے جدا تھا، لیکن اسلامی انقلاب کے بعد انھوں نے خصوصاً گذشتہ چند سالوں میں کہ جن میںیہ لوگ صوفی گری کی تبلیغ کررہے ہیں جرئت سے کام لیا اور انجمن بناکر کام کرنے لگے اور اپنے عقائد کی خفیہ طریقے سے ترویج اور اُن کو نشر کررہے ہیں، اور مسلمانوں میں بھی کچھ ایسے ہیں کہ جو جان بوجھ کر یا ناآگاہی کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کی شادی ان لڑکوں سے کردیتے ہیں یا اس گمراہ فرقہ کے باورچیوں سے مسلمان لوگ اپنی دینی رسومات اور تقریبات میں کھانا بنواتے ہیں، اس فرقے کے بارے میں اور اس فرقے کے ساتھ میل جول میں حضور کی کیا نظر ہے؟

جواب: آپ نے جو عقیدہ اس علاقہ میں موجود ”گوران“ گروہ کے بارے میں رقم کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے یہ ایک منحرف گروہ اور حقیقت اسلام سے دور ہے، جہاں تک ہوسکے ان کی ہدایت اور راہنمائی کریں اور اگر اپنے عقیدہ سے دست بردار نہیں ہوتے تو ان سے دوری اختیار کریں ۔

سوال ۱۷۷۷۔ اس بات پر توجہ کرتے ہوئے کہ مشرقی آذربائیجان میں ”بابک خرم دین“ کے افکار کی وجہ سے کچھ شبہات ایجاد ہوگئے ہیں، گذارش ہے کہ اس کے سلسلے میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں، نیز یہ بھی فرمائیں کہ اس کے نام اور اس کی یاد کو باقی رکھنے کے لئے بیت المال کو خرچ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: مذکورہ شخص بہت بڑا منحرف تھا، اور قومی تعصبات کی خاطر اس کے پیچھے نہ لگیں، اور اس راہ میں بیت المال یا غیر بیت المال کو خرچ کرنا جائز نہیں ہے

سوال ۱۷۷۸۔ ہمارے علاقے میں سب لوگ شیعہ اثنا عشری ہیں لیکن علمی اور سماجی لحاظ سے (چاہے وہ دینی ہو یا دنیوی) بہت پیچھے ہیں، اور اس علاقے کی زیادہ اہمیت ہونے کی وجہ سے مشرقی اور مغربی سیّاح پہاڑوں کو سرکرنے کے لئے یہاں پر آتے ہیں، ثقافتی ضعف اور مدارس اور امکانات کے فقدان کی وجہ سے مذکورہ افراد لوگوں کے لئے فرہنگی اور تہذیبی مراکز کھلواتے اور باغ لگواتے ہیں ۔ سیدھے سادھے آدمی اس کے نتیجے سے واقف نہیں ہیں، اور ان کے زیر اثر آجاتے ہیں؛ کیا ایسے علاقوں میں ثقافتی مراکز کھولنے کے لئے غیرمسلموں کو زمین دینا اور ان مراکز میں اپنے بچوں کوبھیجنا جائزہے؟

جواب: جیسا کہ آپ نے وضاحت کی ہے یہ چیز اس مشکوک الفساد یا مقطوع الفساد کام کی کی مدد میں شمار ہوتا ہے، مومنین کے لئے ضروری ہے کہ اس سے پرہیز کریں اور دشمن کے نقشے کے فریب میں نہ آئیں، لیکن اگر اسلامی یا غیر جانبدار ملکوں، یا عالمی مراکز کی طرف سے بلاقید وشرط اور عزّت وآبرومند کے ساتھ کمک ہو تو اس کے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کے علاوہ لوگ امام علیہ السلام کے سہم کے آدھے حصّے کو علاقے کے معتمد علماء کی نگرانی میں اس مدد کی جگہ خرچ کرسکتے ہیں ۔
۲۸ گناھان ۲۶-عورتوں اور مردوں کے درمیان فرق نہ ہونے کا کنوینشن
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma