۲۹۔ ساتویں امام(ع) کی ولادت پر جشن منانا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۳۰۔ عمومی مشاغل کے مسائل۲۸ گناھان

سوال ۱۷۸۹۔ ساتویں امام علیہ السلام کی ولادت، حضرت سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور آپ﷼ کے اصحاب کے ایّام سوگواری کے مطابق ہوتی ہے کہ جن کا جمع کرنا لوگوں میں ذہنوں میں ایک متناقض مسئلہ ہے حالانکہ حضرت زینب کبریٰ علیہا السلام کی ولادت ایّام فاطمیہ علیہاالسلام اورآپ کی شہادت کے ایّام میں واقع ہوئی ہے، ان دونوں کے مقائسہ میں ذیل میں دیئے گئے نکات اہمیت کے حامل ہیں ۔
۱۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت (سات صفر، فقط ایک ہی روایت کی بنیاد پر) میں اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت ۲۶ دن کا فاصلہ ہے، جبکہ حضرت زینب کبریٰ علیہاالسلام کی ولادت (پانچ جمادی الاولیٰ) اور حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی شہادت (۱۳/جمادی الاولیٰ؛ میں صرف ۸ روز کا فاصلہ ہے ۔
۲۔ بے شک حضرت امام موسی بن جعفر علیہما السلام کا مقام اور مرتبہ کہ جو شیعوں کے ساتویں امام ہیں، حضرت زینب کبریٰ علیہا السلام کہ جو امام نہیں ہیں، کے مقام ومرتبہ سے زیادہ ہے، اسی وجہ سے آپ کی ولادت کی اہمیت بھی زیادہ ہے ۔
۳۔ معتبر احادیث پر توجہ رکھتے ہوئے کہ جو کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کہ تمام معصومین علیہم السلام میں شہزادی کونین بانوئے محشر حضرت زہرا سلام الله علیہا کی شان ومنزلت کہ جو نبوت اور ولایت کا حلقہٴ اتصال اور امّ الآئمہ ہیں لہٰذا آپ کا مقام اپنے فرزند ارجمند حضرت امام حسین علیہ السلام سے بالا ہے ۔
لیکن بڑے تعجب کا مقام ہے کہ حضرت زینب کبریٰ علیہا السلام کی ولادت پر تو جشن وسرور کی محفلیں سجائی جاتی ہیں لیکن امام ہمام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت پر کوئی اہتمام نہیں کیا جاتا، اور افسوس کہ یہاں سے ایسے ہی گزرجاتے ہیں، بلکہ عام مذہبی لوگ آپ کی ولادت کی محفل پر اشکال واعتراض کرتے ہیں، لہٰذا مہربانی فرماکر اس سلسلے میں ذیل میں مندرج دو سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:
الف) جناب عالی کی مذکورہ بالا موضوع کے سلسلے میں کیا رائے ہے؟

جواب: اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ معمولاً حضرت اما م حسین علیہ السلام کی عزاداری کو اربعین تک مناتے ہیں اور ماہ صفر کے آخر میں بہت سی وفاتیں بھی ہیں لہٰذا پورے دو مہینے محرم اور صفر مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروان کے یہاں سوگواری کے عنوان سے معروف ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے ان دونوں مہینوں میں شادی اور بیاہ سے پرہیز کرتے ہیں؛ اسی وجہ سے امام ہفتم امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت ان دونوں مہینوں کے مصائب کے تحت الشعاع قرار پاتی ہے جبکہ حضرت زینب کبری علیہاالسلام کی والادت کا مسئلہ حضرت زہرا سلام الله علیہا کی شہادت کے ساتھ مقائسہ کرتے ہوئے ایسا نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ بعض روایتوں میں آیاہے کہ واقعہ کربلا کے بعد چالیس دن تک کائنات کی طبیعت پر آپ کی عزا کے آثار باقی رہے تھے، اور یہ بھی فراموش نہ کرنا چاہیے کہ سات صفرالمظفر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کا روز ہے بھی ہے، نیز یہ بات بھی قابل غور ہے کہ حضرت زینب کبریٰ علیہاالسلام کی ولادت حضرت زہرا مرضیہ سلام الله علیہا کی شہادت سے پہلے ہے ۔

ب) لمبی تمہید اور تین مذکورہ بالا مورد کو مدّنظر رکھتے ہوئے، کیا حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر محبّان اہلبیت علیہم السلام کے لئے جشن وسرور برپا کرنا اور خوشی کا سامان مہیّا کرنا شرع کے خلاف ہے؟

جواب: شرع کے خلاف تو نہیں ہے؛ البتہ اولیٰ یہ ہے کہ اربعین (چالیس دن) کا احترام کو مقدّم رکھا جائے ۔

۳۰۔ عمومی مشاغل کے مسائل۲۸ گناھان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma