۳۱۔ خاص مشاغل

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۳۲۔ حیوانات کا پالنا۳۰۔ عمومی مشاغل کے مسائل

الف) علم دین

سوال ۱۸۱۱۔ آپ کا دینی طالب ہونے کا مقصد کیا تھا اور اس کام میں کامیاب ہونے کا کیا راز ہے؟

جواب: اگر خدمت کے لئے نظم اور عمل پیہم اور خلوص نیت کی رعایت کریں تو کامیاب ہوجائیں گے ۔

سوال ۱۸۱۲۔ کیا ایک دینی طالب علم جب علماء کا لباس پہن لے تو تب ہی اس کو تبلیغ پر جانا چاہیے؟ آپ کی نظر میں ایک طالب علم کو کب عالموں والا لباس پہننا چاہیے؟

جواب: لمعتین کے اتمام کے بعد علماء کا لباس زیب تن کرنے کا مناسب زمانہ ہے اور کتنا اچھا ہے کہ اُسی وقت تبلیغ کی تیاری کرے اور اس کے بعد تبلیغی سفر پر جائے ۔

سوال ۱۸۱۳۔ حضور کی نظر میں متحجر (قدامت پسند) کسے کہا جاتا ہے؟

جواب: معمولاً یہ کلمہ ایسے شخص کے لئے بولا جاتا ہے جو مسائل شرعیہ میں حالات زمان ومکان کو درک نہیں کرتا۔

سوال ۱۸۱۴۔ امام خمینیۺ کہ اس قول کے بارے میں کہ ”جو کوئی بھی مدرسہ میں رہے اور درس نہ پڑھے، اس کا مدرسہ میں رہنا حرام ہے“ حضور کی کیا رائے ہے؟

جواب: اگر درس نہ پڑھے تو اس مدرسہ سے استفادہ کرنا غاصبانہ اور حرام ہے ۔

سوال ۱۸۱۵۔ اگر دینی مدارس میںشہوت کو مہار کرنے کے لئے کھانے میں کافور ڈالا جائے، اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے یہ کام نطفہ کے لئے ضرررساں ہے اور اس میں عقیم ہونے کے بھی زیادہ امکان ہیں، اس کام کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر قابل ملاحظہ خطرے کا احتمال ہو تو جائز نہیں ہے، اور معمولاً اسے بہت زیادہ کم مقدار میں ڈالتے ہیں کہ جس کا کوئی ضرر یا خطرہ نہیں ہوتا ہے ۔
ب) ہوائی جہاز کا عملہ

سوال ۱۸۱۶۔ پرواز کے دوران ہوائی جہاز کے عملہ کا اس صورت میں اضافی کھانا جبکہ دوسری پرواز کے لئے اس کو رکھا جاسکتا ہے، یا کٹرینگ میں محفوظ کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں کھانا خراب نہیں ہوتا ہے اس کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟

جواب: اگر قانون اس بات کی اجازت دے تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
ج) کوڑہ اٹھانے والے

سوال ۱۸۱۷۔ بہت سے کوڑہ اٹھانے والے اشخاص اس کے باوجود کی منسپلٹی ان کو تنخواہ دیتی ہے اور وہ فقیر وعاجز بھی نہیں ہیں پھر بھی وہ لوگوں سے اجرت کا مطالبہ کرتے ہیں، کیا یہ کام جائز ہے؟

جواب: اگر پیسہ دینے والے اپنی مرضی سے انعام کے طور پر ان کوکچھ دیں تو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
د) امداد کمیٹی کے کارکنان

سوال ۱۸۱۸۔ امام خمینیۺ امدادیہ کمیٹی جب کوئی پروگرام کرتی ہے، جیسے ”جشن عاطفہ“ تو جو مدد لوگوں سے جمع ہوتی ہے اس میں سے ایک رقم اس کمیٹی کے کارکنان کو دی جاتی ہے، اس کام کا کیا حکم ہے؟

جواب: فقط ان کی زحمتوں کی اجرت کو اس میں سے دیا جاسکتا ہے ۔

ھ) سُنار
سوال ۱۸۱۹۔ ایسے اشخاص سے سونا خریدنا جن میں احتمال دیا جاسکتا ہو کہ ان کا سونا چوری کا ہے، کیسا ہے؟

جواب: اگر احتمال، قابل ملاحظہ ہو تو اس صورت میں اشکال ہے ۔

سوال ۱۸۲۰۔ ۲۱ گریڈ کا سونے کا ۱۸گریڈ کے سونے کے ساتھ وزن کے فرق کے ساتھ معاوضہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: جائز نہیںہے؛ بہتر ہے دونوں معاملے الگ الگ انجام پائیں ۔

سوال ۱۸۲۱۔ سنار جب سونا خریدتے ہیں تو نگینہ کو انگوٹھی یا گردن بند سے الگ کرلیتے ہیں اور جب بیچتے ہیں تو اس نگینہ کے ساتھ وزن کرکے بیچتے ہیں، شرعی طور سے اس طرح کے معاملے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر طرفین اس بات پر راضی ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۱۸۲۲۔ اُن عورتوں کے چہرے اور ہاتھوں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے جو سونا خریدنے کے لئے سنار کی دوکان پر جاتی ہیں؟ اگر یہ کام ضروری ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب: بغیر قصد کے چہرے اور گٹے تک ہاتھوں کے دیکھنے میں جبکہ گناہ میں پڑنے کا خوف بھی نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۱۸۲۳۔ فدوی ایک مدت سے ٹیلیفون ایکس جینچ کے ایک کیبن میں مشغول کار ہوں، میرا مالک معتقد ہے کہ لوگوں سے معیّن شدہ قیمت سے زیادہ وصول کروں، ہمارا دوسرا کام فوری خدمات کا ہے، جیسے مشینوں کی خرابی کا کام کہ جنھیں فوراً ٹھیک ہونا چاہیے لیکن کچھ وجوہات کی بناپر یہ کام جلدی نہیں ہوپاتا، مالک کہتا ہے: ”لوگوں کو جھوٹ بول کر ٹال دو“ اب اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو میں نے گناہ کیا اور خلق خدا پر ظلم بھی، اور اگر سچ بولتا ہوں تو آنے والے لوگ مجھ سے بھڑ جائیں گے اور میری نوکری بھی جاتی رہے گی، میری دوسری مشکل یہ ہے کہ اگر کوئی ٹیلیفون کرتا ہے اور اس کا بل ۲۷ تومان ہوتا ہے تو کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہوں کہ ان سے ۳۰ تومان لوں، ان مسائل میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر آپ مالک کو نہ سمجھا سکیں تو قوانین کہ مطابق عمل ہونا چاہیے تو اس کام کو چھوڑدیں، اور کسی جائز کام کی تلاش کریں، انشاء الله خداوندعالم تمھاری مدد فرمائے گا۔
ز) جانوروں کا ڈاکٹر

سوال ۱۸۲۴۔ میں ایک جانوروں کا ڈاکٹر اور حیوانات کے علاج کے امور کو انجام دیتا ہوں، میرے کام کی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور فرمائیں: نیچے دی گئی صورتوں میں کتّے اور بلّی کے معائینہ کے عوضآمدنی کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟
۱۔ آوارہ کتّے اور بلّیاں
۲۔ پالتو کتّے اور بلّیاں کہ جو معمولاً انسانوں کے ساتھ رہتے اور بہت سی مشکلات ایجاد کرتے ہیں ۔
۳۔ وہ پالتو کتّے اور بلیاں جن سے شکار یا کوئی اور دوسرا کام لیا جاتا ہے ۔
۴۔ وہ کتّے اور بلیاں جن کو گھر کی زینت یا محبت اور چاہت کے لئے گھر میں رکھا جاتا ہے ۔

جواب: اُن کتّے اور بلیوں کا علاج کرنا جن سے مشروع فائدہ ہو اور اس کے عوض اجرت لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، ایسے ہی آوارہ حیوان کہ اگر ان کو کنٹرول نہ کیا جائے تو بہت سی مشکلات کھڑی ہوجاتی ہیں ۔
ح) ٹیکسی ڈرائیور

سوال۱۸۲۵۔ ٹیکسی یونیننے ہر جگہ کے لئے ایک کرایہ معیّن کررکھا ہے، اب اگر عرف عام اُسی جگہ کے لئے دوسرا کرایہ معیّن کرے کہ جو یونین کے کرایہ سے فرق کرتا ہو تو کیا عرف عام کے مطابق عمل کیا جاسکتا ہے؟

جواب: اگر مذکورہ یونین ایک رسمی اور قانونی یونین ہے تو اس کی معیّن کردہ قیمت کے مطابق عمل کیا جائے ۔

سوال ۱۸۲۶۔ کیا دو راستوں کے کرایہ کو علاقہ کے عرف کے مطابق لیا جاسکتا ہے، یہاں تک کہ اگر اس سے آگے بھی کوئی اور جگہ ہو اور یونین نے اس کے لئے کرایہ بھی معیّن کررکھا ہو ؟

جواب: اگر راستوں میں فرق ہو تو کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۱۸۲۷۔ کرایہ لیتے وقت غیرارادی طور پر کئی بار اگر میرا ہاتھ نامحرم عورت کے ہاتھ لگ جائے تو اس کا حکم کیا ہے؟

جواب: حرام نہیں ہے؛ لیکن کوشش کریں کہ ایسا اتفاق نہ ہو۔
ط) معلّمین

سوال ۱۸۲۸۔ بعض اوقات قانون کے مطابق مدارس یا تعلیمی مراکز میں معلّموں کی خدمات کے لئے کوئی قانونی سند نہیں ہوتی ہے، بہت سے معلّمین اس بات سے واقفیت رکھتے ہوئے بھی ان کا یہ عمل غیرقانونی ہے مدیران مدارس کی ہماہنگی سے (کہ جو غالباً یا تو اَورٹائم یا ان کا حق التدریس ہوتا ہے) خدمت کو انجام دیتے رہتے ہیں لیکن ان کا حق الزحمہ ان کے نام سے لیا جاتا ہے کہ جن کی خدمات کے لئے کوئی قانونی ممانعت نہیں ہوتی ہے، پھر تنخواہ کو خدمت کرنے والے کو دیدی جاتی ہے، پہلا سوال یہ ہے کہ اس کام کا کلّی حکم کیا ہے؟ دوسرا سوال یہ کہ فوق الذکر افراد (معلّمین ، مدیران اور وہ معلّمین جنھوں نے دوسروں کو اپنے نام سے استفادہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے) کی شرعی تکلیف کیا ہے؟

جواب: اگر یہ کام اعلیٰ عہدہ داروں کی ہماہنگی سے انجام پاتا ہے تو اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۱۸۲۹۔ بہت سے معلّمین یا معلّمات کام اور تدریس کے اوقات دوسرے کام انجام دیتے ہیں جیسے بنائی، اخبار اور درس وتدریس غیر مربوط رسالہ پڑھنا وغیرہ، اس کام کا کیا حکم ہے؟

جواب: جائز نہیں ہے ۔
ی) جاسوسی

سوال ۱۸۳۰۔ کیا کوئی انسان زندگی کی سختیوں اور غیر تحمل اقتصادی مشکلات سے چھٹکارا پانے کے لئے جاسوسی کے کام کو اختیار کرسکتا ہے؟ عدم جواز کی صورت میں اگر اس کام پر راضی ہوجائے تو کیسا ہے؟

جواب: جائز نہیں ہے؛ مگر یہ کہ اس کام کے ترک کرنے کا ضرر زیادہ ہو، اس صورت میں اگر یہ کام دوسروں کے قتل کی حد تک نہ پہنچے تو جائز ہے ۔

۳۲۔ حیوانات کا پالنا۳۰۔ عمومی مشاغل کے مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma