آیہٴ ولایت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 04
ہ آیت لفظ ” انما“ سے شروع ہوتی ہے ایک سخت تنگ موڑ پر پہنچا دیا ۔

تفسیر مجمع البیان اور دوسری کتب میں عبد اللہ ابن عباس سے منقول ہے :
ایک روز میں چاہِ زمزم کے پاس بیٹھا تھا اور لوگوںکو ارشادات ِ رسول سنا رہا تھا کہ اچانک ایک شخص قریب آیا ۔ اس کے سر پر عمامہ تھا ۔ اس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا ۔ جب پیغمبر اسلام سے کوئی حدیث نقل کرتا تو وہ بھی ” قال رسول اللہ “ کہہ کر دوسری حدیث ِ رسول بیان کردیتا ۔
ابن عباس نے اس شخص کو قسم دی کہ وہ تعارف کروائے تو اس نے اپنے چہرے سے نقاب الٹ دی اور پکار کر کہا اے لوگو!
جو شخص مجھے نہں جانتا وہ جان لے کہ میں ابو ذر غفاری ہوں۔ ان کا نوں سے میں نے خود رسول اللہ سے سنا ہے اور اگر میں جھوٹ بولوں تو میرے دونوں کان بہرے ہو جائیں ، رسول اللہ نے فرمایا:
علی قائد البررة و قاتل الکفرة منصور من نصر و مخذول من خذلہ“
یعنی علی نیک اور پاک لوگوں کے قائد ہیں اور کفار کے قاتل ہیں جو ان کی نصرت و مدد کرے خدا اس کی مدد کرے گا اور جو شخص ان کی نصرت و مدد سے ہاتھ کھینچ لے خدا بھی اس کی مدد سے ہاتھ کھینچ لے گا ۔
اس کے بعد ابو ذر نے مزید کہا:
اے لوگو! ایک میں رسول خدا کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ ایک سائل مسجد میں داخل ہوا اور لوگوں سے مدد طلب کی لیکن کسی نے اسے کچھ نہ دیا تو اس نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرکے کہا: خدا یا گواہ رہنا کہ میں نے تیرے رسول کی مسجد میں مدد طلب کی ہے، لیکن کسی نے مجھے جواب تک نہیں دیا ۔ ایسی حالت میں جبکہ حضرت علی (علیه السلام) رکوع میں تھے اپنے دائیں ہاتھ کی چھنگلی سے اشارہ کیا ۔ سائل قریب آیا اور انگوٹھی آپ کے ہاتھ سے اتار لی پیغمبر خدا نے جو حالت ِ نماز میں تھے اس واقعہ کو دیکھا ۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو سر آسمان کی طرف بلند کیا اور اس طرح کہا:
خدا یا ! میرے بھائی موسیٰ نے تجھ سے سوال کیا تھا کہ ان کی روح کو وسعت دے اور ان کے کام ان پر آسان کردے اور ان کی زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ ان گفتار کو سمجھ سکیں ۔ نیز موسیٰ نے سوال کیا کہ ان کے بھائی ہارون کو ان کا وزیر اور یار و مدد گار قرار دے اور ان کے ذریعے ان کی قوت میں اضافہ فرمااور انھبیں ان کے کاموں میں شریک کردے خدا وند ! میں محمد تیرا رسول اور بر گزیدہ ہوں میرے سینہ کو کھول دے ، میرے کام کو مجھ پر آسان کردے اور میرے خاندان میں سے علی کو میرا وزیر بنادے تاکہ اس کی وجہ سے میری کمر مضبوط اور قوی ہو جائے۔
ابو ذر کہتے ہیں :
ابھی پیغمبر خدا کی دعا ختم نہیں ہوئی تھی کہ جبرائیل نازل ہو ئے اور رسول اللہ سے کہا:
پڑھیے!
حضور نے فرمایا :
کیا پڑھوں؟
تو جبرائیل نے کہا:
پڑھئیے انما ولیکم اللہ و رسولہ و الذین اٰمنو
یہ شان نزول ( جیسا کہ بیان کیا جائے گا ) تفصیلات کے کچھ اختلافات کے ساتھ مختلف طرق سے نقل ہو ئی ہے البتہ اصل اور بنیاد سب روایات کی ایک ہی ہے ۔

 

ہ آیت لفظ ” انما“ سے شروع ہوتی ہے ایک سخت تنگ موڑ پر پہنچا دیا ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma