پانچواں مقصد جہالت سے جنگ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اهداف قیام حسینى
جہالت کی قسمیں :اس مقصد کا پیغام

زیارت اربعین(۱) میں امام حسین (علیہ السلام) کا ایک دوسرا مقصد جہالت سے جنگ اور لوگوں کو ضلالت و گمراہی سے نجالت دلانا بیان ہوا ہے ۔
یہ زیارت حضرت اباعبداللہ (علیہ السلام) پر درود و صلوات اور آپ کے صفات و خصوصیات کے ساتھ شروع ہوتی ہے ،اس کے بعد آپ کے قیام کے مقاصد اور فوائد کو بیان کیا گیا ہے : ” و بذل مھجتہ فیک لیستنقذ عبادک من الجھالة، و حیرة الضلالة“ ۔آپ ( امام حسین علیہ السلام) نے اپنے خون و جگرکو تیری راہ میں نثار کیا تاکہ تیرے بندوں کو جہالت و نادانی اور حیرت و سرگردانی سے نجات دلائیں “۔



۱۔ زیارت اربعین،صرف امام حسین (علیہ السلام) کے لئے وارد ہوئی ہے ، اور دوسرے تمام معصومین (علیہم السلام) کے لئے زیارت اربعین نہیں ہے ۔ یہ زیارت بہت مشہور ہے اور اس کے راوی مرحوم شیخ طوسی (رحمہ اللہ علیہ)ہیں، زیارت کے ابتدائی حصہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کو دور سے بھی پڑھا جاسکتا ہے اور اس کے ذیل سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کو نزدیک سے پڑھا جائے ، شاید اس سے مراد یہ ہو کہ اس کو دور اور نزدیک دونوں جگہوں سے پڑھا جاسکتا ہے ۔ تہذیب الاحکام ، شیخ طوسی ،ج ۶، ص ۵۲، ح ۳۷ میں بیان ہوا ہے کہ یہ زیارت امام حسن عسکری (علیہ السلام) سے نقل ہوئی ہے) ۔
اس بناء پر قیام عاشورا کے مقاصد میں سے ایک مقصد جہالت و نادانی سے جنگ اور لوگوں کو ضلالت و گمراہی سے نجات دلانا تھا ۔

 

جہالت کی قسمیں :اس مقصد کا پیغام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma