دعوت ِقرآن کی عظمت اور حقانیت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 08
اعجاز قرآن کا ایک نیا جلوہچند اہم نکات

یہ آیات مشرکین کی کچھ نارا باتوں کا جواب دے رہی ہیں ۔ کیونکہ وہ صرف مبداء کی پہچان کے بارے میں انحراف اور کجروی کا شکار نہ تھے بلکہ پیغمبر اسلام پر بھی افتراء باندھتے تھے کہ انھوں نے قرآن خود اپنی فکر و نظر سے بنا کر خدا کی طرف منسوب کردیا ہے ۔ اسی لئے ہم نے گذشتہ آیات میں پڑھا ہے کہ وہ رسول اللہ سے تقاضا کرتے تھے کہ اس کے علاوہ کوئی اور قرآن لے آئیہں یا پھر کم از کم اس میں رد و بدل کردیں ۔ ان کا یہ تقاضا خو د اس امر کی دلیل ہے کہ وہ قرآن کو فکر پیغمبر کی تخلیق خیال کرتے تھے ۔
زیر بحث پہلی آیت میں فر ما یا گیا ہے : مناسب نہیں کہ وحی الہٰی کے بغیر اس قرآن کی خدا کی طرف نسبتدی جائے

 ( وَمَا کَانَ ھَذَا الْقُرْآنُ اٴَنْ یُفْتَرَی مِنْ دُونِ اللهِ) ۔
یہ بات کاذب نظر ہے کہ سادہ نفی کی بجائے مناسبت کی نفی کی گئی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ سادہ نفی کی بجائے ایسی تعبیر زیادہ رسا اور عمدہ ہے ۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے کوئی شخص اپنا دفاع کرتے ہوئے کہے کہ یہ میری شان کے خلاف ہے کہ میں جھوٹ بولوں ۔
ظاہر ہے کہ اس طرح سے کہنا یہ کہنے سے زیادہ پر معنی اور گہرائی کا حامل ہے کہ میں جھوٹ نہیں بولتا۔
اس کے بعد قرآن کی اصالت اور اس کے وحی ٴ آسمانی ہونے کی دلیل کے طور پر کہتا ہے : لیکن یہ قرآن اپنے سے پہلے کی کتبِ آسمانی کی تصدیق کرتا ہے (وَلَکِنْ تَصْدِیقَ الَّذِی بَیْنَ یَدَیْہِ ) ۔یعنی وہ تمام بشارتیں اور حقانیت کی نشانیاں جو گزشتہ آسمانی کتب میں آئی ہیں وہ مکمل طور پر قرآن اور قرآن لانے والے پر منطبق ہوتی ہیں اور یہ امر خود اس بات ک اثبوت ہے کہ یہ خدا پر تہمت نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے ۔ اصولی طور پر قرآن خود ”آفتاب آمد دلیل آفتاب “ کے مصداق اپنے مشمولات کی سچائی پر شاہد ہے ۔
یہاں سے واضح ہوجاتا ہے کہ کہ وہ لوگ جو اس قسم کی آیات ِ قرآن کے زمانے میں تھیں، تصدیق نہیں کرتابلکہ صرف پیغمبر اکرم اور قرآن کے بارے میں ان کتب میں جو نشانیاں تھیں ان کی تائید کرتا ہے ( غور کیجئے گا ) ۔
اس سلسلے میں مزید توضیحات تفسیر نمونہ جلد اول سورہ بقرہ کی آیت ۔۴۱۔ کے ذیل میں پیش کی جاچکی ہیں ۔
اس کے بعد اس آسمانی وحٰ کی صداقت کے بارے میں ایک اور دلیل پیش کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے : اس قرآن میں گزشتہ انبیاء کی اصل کتب کی تشریح، بنیادی احکام اور اصولی عقائد بیان کیئے ہیں اور اسی وجہ سے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ پر وردگار عالمین کی طرف سے ہے ( وَتَفْصِیلَ الْکِتَابِ لاَرَیْبَ فِیہِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِینَ) ۔
دوسرے لفظو ںمیں  گزشتہ انبیاء کے پیش کردہ پر گرام سے اس کا کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ اس میں ان تعلیمات اور پر وگراموں کی تکمیل کی گئی ہے اور اگر یہ قرآن جعلی ہوتا تو یقینا ان کے مخالف اور متضاد ہوتا۔
یہیں سے معلوم ہوتا ہے ، کہ اصولی مسائل میں چاہے وہ دینی عقائد ہوں ، یا اجتماعی پروگرام ، چاہے حفظ حقوق کے معاملات ہو ں یا چاہے جہالت کے خلاف جہاد ، حق و عدالت ہو یا اخلاقی اقدار کا احیاء او ریا اس قسم کے دیگر مسائل ، ان کے بارے میں کتب آسمانی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ سوائے اس کے کہ بعد میں نازل ہونے والی کتاب پہلی کتاب سے بالا تر اور کامل تر سطح کی تھی ۔ جیسا کہ تعلیم کی مختلف کلاسیں ہوتی ہیں ۔ پرائمری ، میٹرک ، کالج او ریونیورسٹی میں ایک ہی علم کی کتاب مختلف سطح کی ہوتی ہے ۔ اسی طرح آخری آسمانی کتاب امتوں کی دینی تعلیم کے آخری دور کے لئے مخصوص تھی جو کہ قرآن ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ احکام کی جزئیات اور فروع میں آسمانی مذاہب میں فرق ہے لیکن یہاں ہم ان کے بنیادی اصولی کی بارت کررہے ہیں جو کہ ہر جگہ ہم آہنگ ہیں ۔
اگلی آیت میں قرآن کی اصالت کے لئے تیسری دلیل پیش کی گئی ہے ۔ ارشاد ہو تا ہے : وہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس قرآن کی خدا کی طرف غلط نسبت دی ہے ، ان سے کہہ دو کہ اگر سچ کہتے ہوتو تم بھی اس جیسی ایک سورت لے آوٴ اور خدا کے علاوہ جس سے چاہو مدد طلب کرلو( لیکن تم یہ کام ہر گز نہیں کرسکو گے اور اس سے ثابت ہو جائے گا کہ یہ وحی آسمانی ہے ) (اٴَمْ یَقُولُونَ افْتَرَاہُ قُلْ فَاٴْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِہِ وَادْعُوا مَنْ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللهِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِینَ) ۔
یہ آیت ان آیات میں سے ہے کہ جو صراحت سے اعجاز قرآن کا ذکر کرتی ہیں اس آیت میں نہ صرف سارے قرآن کے اعجاز کا ذکر ہے بلکہ یہاں تک کہ ایک سورت کے اعجاز کو بیان کیا گیا ہے اور بلا استثناء تمام عالمین کو دعوت دی گئی ہے ۔ کہ اگر تم یہ نظریہ رکھتے ہو کہ یہ آیات خدا کی طرف سے نہیں ہیں تو اس قرآن کی مانند یا کم از کم اس کی ایک سورہ کی مثل تم بھی آیات لے آوٴ۔
جیساکہ ہم پہلی جلد میں سورہ بقرہ کی آیہ ۲۳ کے ذیل میں بیان کرآئے ہیں ۔ آیاتِ قرآن میں کبھی سارے قرآن کے مقابلے کے لئے چیلنج کیا گیا ہے کبھی دس سورتوں کی دعوت دی گئی اور کبھی ایسی ایک سورت بنا کر لانے کی دعوت دی گئی ہے ۔ یہ امر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قرآن کا جز و اور کل سب معجزہ ہے ۔ نیز چونکہ کسی معین سورہ کا ذکر نہیں ہوالہٰذا قرآن کی ہر سورت کے مقابلے کی دعوت اس میں شامل ہے ۔
البتہ اس میں شک نہیں کہ قرآن کا اعجاز فصاحت و بلاغت ، شیرینیٴ بیان اور عمدورسا تعبیرات میں منحصر نہیں ہے ۔ جیسا کہ بعض پہلے مفسرین کا نظریہ ہے کہ بلکہ اس کے علاوہ اس کے دینی معارف، اس وقت تک کشف نہ ہونے والے علوم کا اس میں ذکر ، اس کے احکام و قوانین ، ہر غلطی اور خرافات سے پاک گزشتہ لوگوں کی تاریخ اور اس میں تضادف و اختلاف کا نہ ہو نا بھی معجزاتی پہلو رکھتے ہیں ۔ ( برائے شرح بیشتر) ۔

 

اعجاز قرآن کا ایک نیا جلوہچند اہم نکات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma