دو قابل توجہ نکات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 08
تفسیراندھے اوربہرے

۱۔”من یستمعون “ اور ” من ینتظر“ سے کیا مراد ہے : یہ جو دوسری آیت میں ہے کہ ” ان میں سے کچھ لوگ تیری بات سنتے ہیں “ او رتیسری آیت میں ہے کہ ” ان میں سے کچھ نہیں جو تیری طرف دیکھتے ہیں “اور یہ اس طرف اشارہ ہے کہ ان میںسے کچھ لوگ تیری اعجاز نما باتوں کو سنتے ہیں او رکچھ سنتے ہیں اور کچھ دوسرے ہیں جو تیرے معجز نشان اعمال دیکھتے ہیں کہ جو سب کے سب تیری صدق ِ گفتار او رتیری دعوت کی حقانیت کی دلیل ہیں لیکن کان دھرنے او ردیکھنے والے ان دونوں گروہوں میںسے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھا تا ، کیونکہ ان کی نگاہ فہم و ادراک کی نگاہ نہیں ہے ، بلکہ تنقید ، عیب جوئی ، اور مخالفت کی نظر ہے ۔ وہ کان دھر کے سننے سے بھی فائدہ نہیں اٹھاتے کوینکہ ان کا مقصد مفہوم سخن نہیں ہوتا بلکہ وہ تو تکذیب او رانکار کے لئے بہانے تلاش کرتے پھر تے ہیں او رہم جانتے ہیں کہ انسان کے اعمال کی بنیاد اس کا رادہ اور نیت ہی ہے ۔ نیت اور ارادہ ہی انسانی اعمالک ے اثرات کو دگر گون کردیتا ہے ۔
۲۔ ” ولوکانوا لایعقلون“ اور ”ولوکانوا لایبصرون “ کا مفہوم : زیر نظرا لفاظ سننا کافی نہیں بلکہ دوسری آیت کے آخر میں ” ولو کانوا لایعقلون “ آیا ہے ۔ اور تیسری آیت کے اختتام پر ”ولو کا نوا لا یبصرون “ آیا ہے یہ اس طرف اشارہ ہے کہ فقط کانوں سے تفکرو تدبر بھی ضروی ہے تاکہ انسان الفاظ کے مفاہیم سے فائدہ اٹھائے اسی طرح کسی چیز کو آنکھوں سے صرف دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ بصیرت او رجن چیزوں کو انسان دیکھتا ہے انھیں سمجھنا بھی ضروری ہے تاکہ ان کی گہرائی تک پہنچے اور ہدایت حاصل کرے ۔


۴۵۔وَیَوْمَ یَحْشُرھُمْ کَاٴَنْ لَمْ یَلْبَثُوا إِلاَّ سَاعَةً مِنْ النَّھَارِ یَتَعَارَفُونَ بَیْنَھُمْ قَدْ خَسِرَ الَّذِینَ کَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللهِ وَمَا کَانُوا مُھْتَدِینَ۔
۴۶۔ وَإِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِی نَعِدُھُمْ اٴَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَإِلَیْنَا مَرْجِعُھم ثُمَّ اللهُ شَہِیدٌ عَلَی مَا یَفْعَلُونَ ۔۔
۴۷۔ وَلِکُلِّ اٴُمَّةٍ رَسُولٌ فَإِذَا جَاءَ رَسُولُھُمْ قُضِیَ بَیْنَھُمْ بِالْقِسْطِ وَھُمْ لاَیُظْلَمُونَ۔

 

ترجمہ

۴۵۔ اس دن کو یاد کرو جب انھیں جمع ( اور محشور) کرے گا اور انھیں ایسا محسوس ہو گا جیسے ( دنیا میں ) انھوں نے دن کی ایک گھڑی سے زیادہ توقف نہیں کیا۔ بس اتنی مقدار کہ ایک دوسرے کو ( دیکھیں اور ) پہچان لیں ۔ وہ کہ جنہوں لقائے الہٰی ( اور روز قیامت ) کا ناکر کیا وہ خسارے میں رہے ، اور انھوں نے ہدایت حاصل نہ کی ۔
۴۶۔ اور گار ہم کچھ سزائیں کہ جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے ( تیری زندگی میں ) تجھے دکھائیں یا ( قبل اس کے کہ وہ عذاب میں گرفتار ہوں ) تجھے دنیا سے لے جائیں ، بہر حال ان کی با زگشت ہماری طرف ہے ۔ اس کے بعد خدا اس پر گواہ ہے جو کچھ وہ انجام دیتے ہیں ۔
۴۷۔ اور ہدایت کے لئے ایک رسول ہے ۔ جب ان کا رسول ان کی طرف آئے تو خدا ان کے درمیان عدل سے فیصلہ کرتا ہے اور ان پر ظلم نہیں ہوگا ۔
 

تفسیراندھے اوربہرے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma