۳۔”ضعف“ کا مفہوم

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 12
4۔ ”اذاً لا تخذوک خلیلا“ کی تفسیر۲۔دوگنا عذاب کیوں؟

۳۔”ضعف“ کا مفہوم


اس نکتے کی طرف بھی پوری توجہ ضروری ہے کہ عربی زبان میں ”ضعف“ صرف دوگنا کے معنی میں نہیں ہے بلکہ دوگنا اور کئی گنا کے معنی میں ہے ۔
آٹھویں صدی کا مشہور لغت شناس فیروزہ آبادی کتاب”قاموس“ میں کہتا ہے:
کبھی”ضعف فلان شی“ کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب دوگنا یا تین گنا ہوتا ہے کیونکہ یہ لفظ لامحدود اضافے کے معنی میں آتا ہے ۔
اس بات کا شاہدیہ ہے کہ آیات قرآن میں ”حسنات“ کے بارے میں ہے:
اِنْ تَکُ حَسَنَةً یُضَاعِفْھَا
اگر عملِ حسنہ ہوتو خدا اسے کئی گنا کردیتا ہے ۔(نساء: ۴۰)
اور کبھی قرآن کہتا ہے:
<مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَہُ عَشْرُ اَمْثَالِھَا
جو کوئی ایک نیکی انجام دے گا اسے اس کے دس گنا جزا ملے گی۔(انعام:۱۶۰)
روایات اسلامی میں امام صادق علیہ السلام سے سورہ بقرہ کی آیہ ۱۶۱کی تفسیر میں مروی ہے:
اذا احسن المومن عملہ ضاعف اللّٰہ عملہ بکل حسنة سبع ماٴة ضعف، وذالک قول اللّٰہ واللّٰہ یضاعف لمن یشائ
جس وقت کوئی صاحب ِ ایمان کوئی نیک عمل انجام دیتا ہے تو اللہ ہر ایک عمل کے بدلے سات سو کا اضافہ کردیتا ہے اور خدا کے اس قول کا یہی مطلب ہے جس میں وہ فرماتا ہے :
واللّٰہ یضاعف لمن یشائ
خدا جس کے عمل کو چاہتا ہے کئی گنا کردیتا ہے ۔(3)
لیکن یہ بات اس سے مانع نہیں کہ اس لفظ کے تثنیہ یعنی”ضاعفان“ یا ”ضاعفین“ کا معنی دوگناہ ہوتا ہے یا جس وقت اضافت کے ساتھ ہوتو تین گنا کا معنی ہوتا ہے مثلاً ہم کہیں”ضعف الواحد “(غور کیجئے گا)

 

3۔ تفسیر المیزان،ج۲ص ۴۲۴،بحوالہ تفسیر عیاشی
4۔ ”اذاً لا تخذوک خلیلا“ کی تفسیر۲۔دوگنا عذاب کیوں؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma