سوره طه / آیه 1 - 8

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
شان نزولسورہ طٰہٰ کی فضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ طٰہٰ
۲۔ ماانزلناعلیکاالقرآن لتشقٰی ٓ
۳۔ الاتذکرة لمن یخشیٰ
۴۔ تنزیلا ممن خلق الارض والسمٰوٰت العلی
۵۔ الرحمن علی العرش استوٰی
۶۔لہ مافی السمٰوٰت وما فی الارض ومابینھما وماتحت الثرٰی
۷۔ وان تجھر بالقول فانہ یعلم السرواخفیٰ
۸۔ اللہ لاالٰہ الاھو لہ الاسمآء الحسنٰی


ترجمہ


رحمن ورحیم خدا کے نا م سے
۱۔طٰہٰ
۲۔ ہم نے قرآن کوتجھ پر اس لیے ناز ل نہیں کیا کہ تو خود کومشقت میں ڈال دے ۔
۳۔ اسے تو صرف ان لوگوں کی یاد آوری اور تذکرہ کے لیے نازل کیاہے کہ جو (خدا سے ) ڈرتے ہیں ۔
۴۔ یہ قرآن اس کی طرف نازل ہوا ہے جو زمین اور بلند آسمان کا خالق ہے ۔
۵۔ وہ خدائے رحمن ہے کہ جو عرش پرمسلّط ہے ۔
۶۔ جو کچھ آسمان میں ، زمین میں ،ان دونوں کے درمیان اور زمین کی گہرایوں میں موجود ہے سب اسی کاہے ۔
۷۔ اگر تم اونچی آواز سے بات کروگے (یاپوشیدہ طورپر بات کروگے ) تووہ تما م چھٹی ہوئی باتوں کو بلکہ خفیہ ترین باتوں کوبھی جانتاہے ۔
۸۔ وہی وہ خدا ہے کہ جس کے سواکوئی اورمعبود نہیں ہے ،اس کے اچھے اچھے نام ہیں ۔

شان نزولسورہ طٰہٰ کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma