۱ ۔ خداکی عجیب قدرت نمائی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
۲۔ دشمنوں کے ساتھ مداراتجابرفرعون کے ساتھ پہلی ٹکّر

۱ ۔ خداکی عجیب قدرت نمائی : تاریخ میں بہت سے واقعات ایسے گزر ے ہیں کہ خود سراور طاقتور افراد قدرت خدا کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن خدانے کسی موقعے پر بھی زمین آسمان کے کوئی خاص لشکر ان کی سرکوبی کے لیے جمع نہیں کیابلکہ ایسے ساوہ اور آسان طریقہ سے انہیں مغلوب کیاجس کاکسی شخص کو تصّو ر بھی نہیں تھا ۔
خصوصیت کے ساتھ اکثر ایسا ہوتاہے کہ انہیں کواپنی موت کے ذرائع کی طربھیج دیتاہے اور ان کی نابودی خود نہیں کے سپرد کردیتاہے ۔

فرعون کی یہی داستان گواہ ہے کہ اس کے اصلی دشمن یعنی موسٰی کو خود اسی کے دامن میں پرورش کرائی اوراللہ نے انہیںخود اسی کی حفاظت میں رکھا ۔
سب سے بڑ ھ کر قابل توجہ بات یہ ہے کہ تاریخ کے مطابق موسٰی(علیه السلام) کی دایہ بھی قبطیوں میں سے تھے وہ بڑ ھئی کہ جس نے ان کی بجات کاصندوق بنایاتھاوہ بھی ایک قبطی ہی تھا صندوق کو پانی سے نکالنے والے فرعون کے ملازمین تھے صندوق کو کھولنے والی خوداس کی بیوی تھی فرعون کے دربارکی طرف سے ہی موسٰی (علیه السلام)کی ماں کودودھ پلانے والی کی حیثیت سے دعوت دی گئی اور قبطی کے قتل کے واقعے کے بعد فرعونی سپاہیوں کی طرف سے تعاقب آپ (علیه السلام) کی مدین کی طرف ہجرت اور شعیب (علیه السلام) جیسے پیغمبر کے مکتب میں مکمل تعلیم وتربیت کاایک دورگزار نے کاسبب بنا ۔
ہاں ! جب خداچہاتا ہے کہ اپنے قدرت کو ظاہرکرے تو وہ اسی طر ح سے کیاکرتاہے کہ سارے کے سارے سرکش جان لیں کہ ان کی حیثیت اس سے کہیں کمتر و حقیر ہے کہ اس کے ارادہ اور مشیت کے مقابل میں ان کی کچھ پیش کیاجاسکے ۔

۲۔ دشمنوں کے ساتھ مداراتجابرفرعون کے ساتھ پہلی ٹکّر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma