سوره طه / آیه 49 - 55

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
تمہاراپرودگار کون ہے ؟۴۔ایک سوال کاجواب

۴۹۔ قال فمن ربکمایٰہ موسٰی
۵۰۔ قال ربنا الذی اعطٰی کل شئی خلقہ ثم ھدٰی
۵۱۔ قال فما بال القرون الاولی
۵۲۔ قال علمھاربی فی کتٰب لایضل ربی ولاینسی
۵۳۔ الّذی جعل لکم الارض مھد اوسلک لکم فیھاسبلا و انزل من السمآء مآء فاخرجنابہ ازواجامن نبات شتٰی
۵۴۔ کلو اوارعو اانعامکم ان فی ذٰلک لاٰ یٰت لاولی النھٰی
۵۵۔ منھاخلقنٰکم وفیھانعید کم ومنھانخرجکم تارةاخرٰی


ترجمہ


۴۹۔(فرعون نے ) کہا : اے موسٰی ! تمہاراپروردگار کون ہے ۔
۵۰۔ (موسٰی نے ) کہا : ہماراپروردگار تووہ ہے کہ جس نے ہرموجودکووہ کچھ دیاجواس کی خلقت کے لیے لازم تھا پھراس کی ہدایت کی ۔
۵۱۔ اس نے کہا ،پھر ہم سے پہلے لوگوں کاحال کیاہوگا ۔
۵۲۔موسٰی نے کہا :ان کاعلم میرے پروردگار کے پاس ایک کتاب میں ثبت ہے میراپروردگار نہ تو گمراہ ہوتاہے اور نہ ہی بھو لتاہے ۔
۵۳۔ وہ خد وہی توہے کہ جس نے زمین کوتمہارے لیے آرام و آزمائش کی جگہ قرار دیااور اس میں تمہارے لیے راستے بنائے اور آسان سے پانی پر سایاکیا کہ جس کے ذریعہ ہم نے انواع و اقسام کے نباتات (اندھیری خاک سے ) بکالے ۔
۵۴ ۔ تم خود اس میں کھاؤ اور اپنے چوپاؤ کو بھی چراؤ ،بیشک اس میں صاحبان عقل کے لیے واضح نشانیاں ہیں ۔
۵۵ ۔ ہم نے تمہیں اسی ( خاک ) سے پیداکیاہے اور اسی میں ہم تم کو پھر لوٹا دیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ بھی زندہ کرکے نکال کھڑا کریں گے ۔

تمہاراپرودگار کون ہے ؟۴۔ایک سوال کاجواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma