۲۔ ”مقامِ محمود“ کیاہے؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 12
۳۔ کامیابی کے تین عوامل۱۔ نمازِ تہجد ایک عظیم روحانی عبادت ہے

۲۔ ”مقامِ محمود“ کیاہے؟


جیسا کے الفاظ بتا رہے ہیں ”مقامِ محمود“ ایک وسیع معنی رکھتا ہے، اس میں ہر وہ مقام شامل ہے جا لائق تعریف وستائش ہے لیکن مسلم ہے کہ یہاں ایسے ممتاز اور انتہائی اعلیٰ مقام کی طرف اشارہ ہے کہ جو پیغمبرِ اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم کو عبادتِ شب، آہ ِ سحرگاہی اور دعائے نیم شب سے حاصل ہوا ہے ۔
مفسرین میں مشہور ہے اور ہم بھی پہلے کہہ چکے ہیںیہ آپ کے لئے مقامِ شفاعتِ کبریٰ ہے ۔
متعدد روایات میں بھی یہ تفسیر بیان ہوئی ہے، تفسیر عیاشی میں ہے کہ امام محمد باقر (علیه السلام) یا امام صادق علیہ السلام نے اس آیت”عسی ان یبعثک ربک مقامامحمودا“کی تفسیر میں فرمایا:
ھی الشفاعة


یہ شفاعت ہی ہے ۔


بعض مفسرین نے کوشش کی ہے کہ خودِ آیت کے مفہوم سے یہ حقیقت اخذ کریں، ان کا خیال ہے کہ”عسی ان یبعثک“اس بات کی دلیل ہے کہ یہ وہ مقام ہے جو خدا تجھے عطا کرے گا ایسا مقام کہ جو سب کو تعریف پر ابھارے گا کیونکہ سب کو اس سے فائدہ پہنچے گا، (کیونکہ زیرِ بحث جملے میں لفظِ”محمود“ مطلق طور پر آیاہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی قیدیا شرط نہیں ہے)۔
علاوہ ازیں تعریف وثنا ایک اختیاری عمل پرہوتی ہے اور اس میں صفات کی حامل چیز رسول اللہ کے عمومی مقامِ شفاعت کے سوا اور کوئی نہیں ۔
یہ احتمال بھی ہے کہ مقام محمودپروردگار کے انتہائی قرب کا نام ہو کہ جس کے آثار میں سے ایک شفاعت کرنا بھی ہے ۔(غور کیجئے گا)
اس آیت میں اگرچہ ظاہراً رسول اللہ مخاطب ہیں لیکن اس حکم کو ایک لحاظ سے عمومیت دی جاسکتی ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ تمام با ایمان افراد کو جو تلاوتِ شب اور نمازِ شب کے الٰہی روحانی کا کو انجام دیتے ہیں ”مقامِ محمود “ سے اپنا حصہ لیں گے اور اپنے ایمان وعمل کے حساب سے بارگاہِ قربِ الٰہی تک رسائی حاصل کریں گے اور اسی نسبت سے راستے بھولے بھٹکوں کے شفیع اور دستگیر ہوں گے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہر مومن اپنے ایمان کی شعاع کے اعتبار سے مقامِ شفاعت سے ہمکنار ہوگا لیکن اس آیت کا اتم واکمل مصداق پیغمبر اکرم صلی اللهعلیہ وآلہ وسلّم کی ذاتِ گرامی ہے ۔

۳۔ کامیابی کے تین عوامل۱۔ نمازِ تہجد ایک عظیم روحانی عبادت ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma