۳۔بڑے کو چھوٹے پر منطبق نہیں کیا جاسکتا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 12
ایک اہم سوال اور اس کا جواب ایک اشتباہ سے اجتناب

۳۔بڑے کو چھوٹے پر منطبق نہیں کیا جاسکتا:


فرض کریں کہ، ہم دریا کے ایک خوبصورت کنارے پر بیٹھے ہیں، چند چھوٹی چھوٹی کشتیاں پانی کی موجوں پر تیر رہی ہیں ، ایک بڑی کشتہ بھی ہے، ایک طرف سورج غروب ہورہا ہے اور دوسری طرف چاند طلوع ہورہا ہے، خوبصورت آبی پرندے پانی پر آکر بیٹھتے ہیں اور اُڑجاتے ہیں، ایک طرف بہت بڑا پہاڑ ہے، اس کی چوٹی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔
ہم ساحل پر بیٹھے چند لمحوں کے لئے اپنی آنکھیں بند کرلیتے ہیں، جو کچھ دیکھا ہے اسے اپنے ذہن پر مجسم کرلیتے ہیں، وہی بڑا سا پہاڑ، دریا کی وہی وسعت، وہی بڑی سی کشتی، سب ہمارے صفحہ ذہن پر ابھر آتے ہیں یعنی جیسے ایک بہت بڑا منظر ہماری روح کے سامنے یا ہماری روح کے اندر موجود ہو ۔
اب یہ سوال سامنے آتا ہے کہ اس منظر کی جگہ کہاں ہے، کیا چھوٹے سے دماغ کے سَیلوں میں اتنا بڑا نقشہ سماجاتا ہے، یقینا نہیں ، اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے وجود کا ایک اور حصہ ہو کہ جو اس جسمانی مادہ سے ماوراء ہو اور اس قدر وسیع ہو کہ یہ تمام منظر اور نقشے اس میں سماسکیں ۔
کیا ایک ۵۰۰ مربع میٹر عمارت کا نقشہ اسی لمبائی چوڑائی کے ساتھ چند مربع ملی میٹر زمین پر بنایا جاسکتا ہے؟ مسلم ہے کہ اس سوال کا جواب نفی میں ہے کیونکہ بہت بڑا موجوداپنی اسی وسعت کے ساتھ کسی چھوٹے سے موجود پر منطبق نہیں ہوسکتا، انطباق کے لئے ضروری ہے کہ جیسے منطبق کرنا ہے وہ، اس کے مساوی ہو یا اسے چھوٹا ۔
لہٰذا ہم انتہائی بڑے بڑے ذہنی نقشوں کو اپنے دماغ کے چھوٹے چھوٹے خلیوں میں جگی کیسے دے سکتے ہیں، کرہ زمین تقریباً چار کروڑ مربع میٹر ہے اس ہم اپنے ذہن میں ترسیم کرسکتے ہیں، کرہ آفتاب زمین سے بارہ لاکھ گناہ ہے اور کہکشامیں ہمارے آفتاب کی نسبت کئی ملین گناہے ، انہیں ہم اپنی فکر میں تصویر کشی کرسکتے ہیں لیکن اگرہم چاہیں کہ اپنے دماغ کے چھوٹے چھوٹے خلیوں میں یہ نقشے اسی وسعت کے ساتھ بنائیں تو بڑے کے چھوٹے پر منطبق نہ ہوسکنے کے قانون کے مطابق ممکن نہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اس جسم سے ،مافوق ایک وجود کا اعتراف کریں کہ جس میں بڑے بڑے نقشے سما سکیں ۔

ایک اہم سوال اور اس کا جواب ایک اشتباہ سے اجتناب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma