اصحاب ایکہ کون ہیں ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 11
سوره حجر / آیه 85 - 91 دو ظالم قوموں کا انجام

اصحاب ایکہ کون ہیں ؟
بہت سے مفسرین اور ارباب لغت کہتے ہیں کہ ” ایکہ “ کا معنی ہے باہم جڑے ہوئے درخت یا جنگل اور ”اصحابالایکہ“ وہی قوم شعیب ہے جو حجاز و شام کے درمیان سر سبز و شاداب زمین پر آباد تھی ۔
ان کی زندگی بہت خوشحال تھی ان کے پاس فراوان دولت تھی اسی لئے انھیں غفلت و غرور نے گھیر لیا ، خاص طور پر و ہ کم فروشی اور فتنہ و فساد میں مبتلا ہو گئے ، حضرت شعیب علیہ السلام جیسے عظیم پیغمبر نے انھیں متنبہ کیا اور توحید و راہ حق کی دعوت دی لیکن جیسا کہ ہم نے سورہ ہود کی آیات میں دیکھا ہے انھوں نے حق کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا اور آخر کار دردناک عذاب کے ذریعہ نیست و نابود ہو گئے کئی روز تک وہ نہایت سخت گرمی کا شکار رہے ، آخری روزبادلوں کے جھنڈ کے جھنڈ آسمان پر چھا گئے اور انھوں نے بادل کے سائے میں پناہ لی لیکن ایک زبر دست بجلی زمین پر ٹوٹ پڑی اور ظالموں کو نیست و نابود کرگئی ۔
شاید قرآن نے ”اصحاب الایکہ “ ( درختوں سے بھری ہوئی زمین والے ) اس لئے کہا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ یہ سب نعمتیں ہم نے انھیں بخشی تھیں ۔ اس کے باوجود انھوں نے شکران ِ نعمت کے بجائے کفران ِ نعمت کیا اور ظلم و ستم کی بنیادرکھی اور صاعقہ نے انھیں اور ان کے درختوں کو ختم کردیا ۔
ان کے حالات کی مزید تفصیل سورہ ٴ شعراء کی آیہ ۱۷۶تا ۱۹۰ کے ذیل میں حضرت شعیب (علیہ السلام) کے حوالے سے آئے گی ۔
ضمناً توجہ رہے کہ ہوسکتا ہے ” فانتقمنامنھم “ ( ہم نے انھیں سزا دی ) قوم لوط اور ” اصحاب الایکہ“ دونوں کی طرف اشارہ ہو کیونکہ اس جملے کے بعد فوراً یہ عبارت آئی ہے ۔
و انھما لبامام مبین
ان دونوں کا علاوہ تمہارے سامنے آشکار ہے ۔
و انھما لبامام مبین “کی یہی تفسیر مشہور ہے کہ یہ شہر لوط اور اصحاب الایکہ کے شہر کی طرف اشارہ ہے ”امام“”راستہ“ اور” جادہ“ کے معنی میں ہے ۔( کیونکہ یہ مادہ ”ام “ سے لیا گیا ہے جو قصد کر نے کے معنی میں ہے اور کیونکہ انسان مقصدتک پہنچنے کے لئے راستوں سے گذرتا ہے ) ۔
بعض نے یہ احتمال بھی ذکر کیا ہے کہ ”امام مبین “ سے مراد لوح محفوظ ہے اس کے لئے انھوں نے سور ہٴ یٰس کی آیہ ۱۲ کو قرینہ کے طور پر پیش کیا ہے لیکن یہ احتمال بہت ہی بعید ہے کیونکہ قرآن چاہتا ہے کہ لوگوں کو درسِ عبرت دے اور یہ دونوںنام لوح ِ محفوظ میں ہوں تو لوگ ان سے اثر لے سکتے ہیں ۔
جبکہ یہ شہر قافلوں اور پاس سے گذرنے والے مسافروں کے راستے میں ہوں تو ان پر گہرا اثر مرتب کرسکتے ہیں وہ ایک لمحہ کے لئے وہاں رک جائیں ،غور و فکر کریں ان کا عبرت میں دل اپنی آنکھوں سے دیکھے اور اس آفت زدہ زمین کو آئینہ عبرت سمجھے کبھی قوم لوط کی سرمین کے پاس اور کبھی اصحاب ایکہ کے علاقے کے نزدیک اور آخر ان کے انجام پر آنکھیں سے سیلاب ِاشک بہائیں ۔
رہے ”اصحاب الحجر“ تو یہ وہی سر کش قوم ہے کہ جو حجر نامی علاقے میں رہتی تھی ، بہت خوش حال تھی ۔ ان کے عظیم پیغمبر حضرت صالح علیہ السلام ان کے ہدیت کے لئے مبعوث ہوئے ۔ ان کے بارے میں قرآن کہتا ہے : اصحاب حجر نے خدا کے بھیجے ہووٴں کی تکذیب کی ( وَلَقَدْ کَذَّبَ اٴَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِینَ) ۔
اس کے بارے میں یہ شہر کہاں واقع ہے ، بعض مفسرین اور مورخین نے لکھا ہے کہ یہ شہر مدینہ اور شام کے درمیان قافلوں کی راہ میں ” وادی القریٰ میںتیمہ“ کے جنوب میں پڑتا تھا ، اور تقریبا ً اس کا کوئی اثر نشان باقی نہیں ہے ۔
کہتے ہیں کہ یہ شہر گزشتہ زمانے میں عربوں کے تجارتی شہروں میں سے تھا یہ شہر اتنا اہم تھا کہ بطلمیوس نے تجارتی شہروں میں لکھا ہے اور روم کے معروف جغرافیہ دان پلین نے اس کا نام ”حجری“ لکھا ہے ۔
ایک روایت میں ہے کہ ہجرت کے نویں سال جب رسول ﷺ نے لشکر روم کے مقابلے کے لئے تبوک کی طرف لشکر کشی کی تو مجاہد اسلام اس مقام پر ٹھہر نا چاہتے تھے ،پیغمبر اکرم ﷺ نے منع کیا اور فرما یا:
یہ وہی قوم ثمود کا علاقہ ہے جس پر عذاب الہٰی نازل ہوا تھا ۔1
یہ نکتہ بھی قابل توجہ ہے کہ قرآن اصحاب الحجر کے بارے میں ( اور اسی طرح قوم ِ نوح ،قوم ِ شعیب اور قوم ِ لوط کے بارے میں شورہٴ شعراء کی آیات ۱۰۵، ۱۲۳، اور ،۱۶۰میں بالترتیب اور دیگرگزشتہ قوموں کے بارے میں ) کہتا ہے کہ انھوں نے ” پیغمبروں کی تکذیب کی “ حالانکہ ظاہراً ان کے پاس ایک سے زیادہ پیغمبر نہیں آئے او ر انھوں نے صرف اسی کی تکذیب کی تھی ۔
یہ تعبیر شاید اس بناء پر ہو کہ انبیاء کا پرگرام اورہدف اس طرح سے ایک دوسرے سے پیوستہ تھا کہ ان میں سے ایک کی تکذیب ان سب کی تکذیب تھی ۔
بعض نے یہ احتمال بھی ذکر کیا ہے کہ ان قوموں کے کئی پیغمبر تھے جن میں سے ایک زیادہ معروف تھا لیکن پہلی تفسیر زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے ۔
بہر حال قرآن اصحاب الحجر کے بارے میں اپنی گفتگوجاری رکھتے ہوئے کہتا ہے : ہم نے ان کے لئے اپنی آیات بھیجیں لیکن انھوں نے روگردانی کی ( وَآتَیْنَاہُمْ آیَاتِنَا فَکَانُوا عَنْھَا مُعْرِضِینَ ) ۔
لفظ”اعراض“ ( منھ پھیر نا)نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ان آیات کو سننے یا ان پر نگاہ ڈالنے کے لئے بھی تیار نہیں تھے۔
جبکہ اس کے برعکس اپنی دنیاوی زندگی کے کاموں میں اس قدر سخت گوش تھے ” اپنے لئے پہاڑوں میں امن کے گھر تراشتے تھے “ (وَکَانُوا یَنْحِتُونَ مِنْ الْجِبَالِ بُیُوتًا آمِنِینَ ) ۔
یہ بات نشاندہی کرتی ہے کہ ان کا علاقہ کوہستانی تھا نیز یہ کہ ان کامادی تمدن ترقی یافتہ تھا جبھی تو وہ پہاڑو میں اپنے لئے امن کے گھر تراشتے تھے کہ جو طوفانوں ،سیلابوں بلکہ زلزلوں تک کا مقابلہ کر سکتے تھے ۔
عجیب بات یہ ہے کہ انسان دنیا کی چند روزہ زندگی کے لئے اتنے محکم کام کرتا ہے لیکن اپنی ابدی زندگی کے بارے میں اس قدر تساہل سے کام لیتا ہے کہ خدا کی بات سننے اور اس کی آیات پر نظر ڈالنے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا ۔
تواب ایسی قوم کے بارے میں کیا توقع کی جا سکتی ہے سوائے اس کے کہ ان کے لئے ”انتخاباصلح الہٰی “کا قانون حرکت میں آئے اور ایسی قوموں کو جو پوری طرح فاسد و مفسد ہو چکی ہیں انھیں جینے کا حق نہ دیا جائے اور تباہ کن عذاب کے ذریعے انھیں نابود کردیا جائے۔
اسی لئے قرآن کہتا ہے :آخر کار آسمانی چیخ نے دم ِصبح انھیں آلیا ( فَاٴَخَذَتْھُمْ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِینَ ) ۔
یہ چیخ بجلی کی ہولناک آواز تھی جو ان کے گھروں میں آگری یہ اس قدر تباہ کن اور وحشت ناک تھی کہ اس نے ان کے بے جان جسموں کو زمین پر پھینک دیا اس بات کی شاہد سورہ حم سجدہ کی آیہ ۱۳ ہے ۔
فاعرضوا فقل انذرتکم صاعقة مثل عاد و ثمود
یہ کفارمنھ پھیریں تو کہہ دو کہ میں تمہیں ایسی بجلی گرنے سے ڈرتا ہوں بجلی قوم عاد و ثمود پر گری ۔
ان کے فلک بوس پہاڑ ، امن و امان کے گھر ، اس سر کش قوم کے طاقتور جسم اور ان کی بہت زیادہ دولت و ثروت کوئی چیز بھی عذاب الہٰی کے سامنے ٹھہر نہ سکی ۔ لہٰذا ان کی داستان کے آخر میں فرمایا گیا ہے : جو کچھ ان کے ہاتھ میں تھا وہ انھیں عذاب ِ الہٰی سے بچا نہ سکا ( فَمَا اٴَغْنَی عَنْھُمْ مَا کَانُوا یَکْسِبُونَ ) ۔
سورہٴ شعراء میں آیہ ۱۴۱ تا ۱۵۸ میں ان کے حالات زیادہ تفصیل کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں جو انشاء اللہ ان آیات کی تفسیر میں آئیں گے ۔

 

 



۱۔اعلام القرآن خزائلی ص۲۹۲۔
سوره حجر / آیه 85 - 91 دو ظالم قوموں کا انجام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma