۳۔ تفکر تعقل اور تذکر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 11
سوره نحل/ آیه 14 - 18 ۲۔ زیتون ، کھجور اور نگور ہی کا ذکر کیوں؟

۳۔ تفکر تعقل اور تذکر:زہر بحث آیات میں نعمات الٰہی کو تین حصوں میں بیان کرنے کے بعد لوگوں کو غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے فرق یہ ہے کہ ایک موقع پر قرآن کہتا ہے :
ان میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
دوسری جگہ کہتا ہے :
اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
تیسری جگہ کہتا فرماتا ہے :
ان میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو متذکر ہوتے ہیں ۔
تعبیر کا یہ اختلاف یقینا از راہِ تعفن نہیں ہے بلکہ جیسا کہ قرآن کی روش سے واضح ہوتا ہے ان میں سے ہر ایک کسی نکتے کی طرف اشارہ ہے شاید فرق کا پہلو یہ ہے کہ زمی کی انگا رنگ نعمتوں کا مسئلہ اس قدر واضح ہے کہ وہاں صرف تذکر اور یادہانی کافی ہے لیکن زراعت کا معاملہ اور زیتون کھجور ، انگور اور کلی طور پر پھلوں کا مسئلہ ایسا ہے جس پر کچھ غور و فکر کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی غذائی خواص اور علاج کے لئے ان کی اہمیت سے آشنا ئی ہو سکے لہٰذا اس ضمن میں ”تفکر“ کی دعوت دی گئی ہے ۔
رہا سورج ، چاند اور ستاروںکی تسخیر کا مسئلہ ، نیز رات اور دن کے اسرار کا معا ملہ تو اس کے لئے زیادہ سوچ بچار کی ضرورت ہے لہٰذا ”تعقل“ کا ذکر آیا ہے گویا یہ عام غور و فکر سے بالا تر مسئلہ ہے ۔
بہت حال قرآن کا روئے سخن ہر جگہ سوچ بچار کرنے والوں ، اہل فکر و نظر اور صاحبان ِ عقل کی طرف ہے ۔
اس طرف توجہ کریں کہ قرآن ایک ایسے ماحول میں اترا کہ جہاں جہالت کے سوا کسی چیز کی حکمرانی نہ تھی  اس سے تعبیرات کی عظمت اور آشکار ہوتی ہے یہ امر ان لوگوں کے لئے دندان شکن جواب بھی ہے جو بعض خرافاتی مذاہب کی وجہ سے سچے مذاہب پر بھی سرخ لکیر کھینچ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مذہب توافیون ہے اور یہ فکر و نظر اور عقل و فہم کو بے کار کردیتا ہے اور خدا پر ایمان لانا آدمی کی جہالت کی پیدا وار ہے قرآن کی ایسی آیات تقریباً تمام سورتوں میں موجود ہیں جو وضاحت سے کہہ رہی ہے کہ سچا مذہب سوچ بچار اور تعقل کی پیدا وار ہے اور اسلام ہر مقام پر سرو کارہی اہل فکر و نظر اور اولو الالباب سے رکھتا ہے نہ کہ جاہل خرافات بکنے والوں اور بے منطق روشن فکروں سے ۔

سوره نحل/ آیه 14 - 18 ۲۔ زیتون ، کھجور اور نگور ہی کا ذکر کیوں؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma