۷۔ شہد کے بارے میں دیگر اہم امور

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۸۔ شہد کی مکھیوں کی عجیب و غریب زندگی۶۔ ”للناس“ یعنی انسانوں کے لئے


۷۔ شہد کے بارے میں دیگر اہم امور : موجودہ زمانے میں یہ نکتہ ثابت ہو چکا ہے کہ شہد کبھی بھی خراب نہیں ہوتا یعنی یہ ایسی غذا ہے جو ہمیشہ تازہ اور زندہ دستیاب رہتی ہے یہاں تک کہ اس میں موجود وتامن کبھی ختم نہیں ہوتے ۔ ماہرین کے نزدیک اس کیوجہ اس پوٹا شیم کی فراواں موجودگی ہے ۔ کہ جو جراثوموں کو پید انہیں ہونے دیتی ۔علاوہ ازیں ایسا مواد بھی موجود ہے جو بد بو پید اہونے سے روکتا ہے مثلا ً اس میں فارمک اسیڈ(Formic Acid) موجود ہے لہٰذا شہد میں جراثیم کی پیدائش روکنے کی خاصیت بھی موجود ہے اور جراثیم کشی کی بھی ۔ قدیم مصری اسی بات کو جانتے ہوئے اپنے مردوں کو مومیانے کے لئے اسے استعمال کرتے تھے ۔
شہد کو معدنیات سے بنے ہوئے برتنوں میں ذخیرہ نہیں کرنا چاہئیے یہ وہ بات ہے جو ماہرین بتاتے ہیں اور جاذب ِ نظر یہ ہے کہ قرآن شہد کی مکھیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے :۔
من الجبال بیوتاً و من الشجر ومما یعرشون
یعنی شہد کی مکھیوں کے گھر صرف پتھروں اور لکڑیوں میں ہوتے ہیں ۔
ایک اور اہم نکتہ یہ ہے کہ شہد کو بطور دوا استعمال کرنے کے لئے اور صحت کے لئے اس کے خواص سے فائدہ اٹھانے کےلئے ضروری ہے کہ اسے ہر گز حرارت نہ پہنچائی جائے اور دوسری غذاوٴں میں پکا کر اس سے استفادہ نہ کیا جائے ۔
بعض کا نظر یہ ہے کہ قرآن نے شہد کے لئے جو” شراب“ ( پینے کی چیز ) کی تعبیر استعمال کی ہے یہ اسی نکتے کی طرف اشارہ ہے کہ اسے پیا جائے ۔
نیز یہ نکتہ بھی قابل توجہ ہے کہ شہد کی مکھی کا ڈنگ بھی معالجانہ خاصیت رکھتا ہے البتہ شہد کی مکھی اپنے لطیف مزاج کے باعث کسی کوڈنگ نہیں مارتی ۔ یہ تو ہم ہیں جو اسے ڈنگ مارنے پر ابھارتے ہیں ۔
ایک عجیب بات یہ بھی ہے کہ شہد کی مکھی بد بو سے پریشان ہو جاتی ہے اگر کوئی شہد حاصل کرنے والا بد دار ہاتھ ، بد بو دار لباس کے ساتھ چھتے کے قریب جائے تو اسے ضرور ڈستی ہے اگر اس نے پہلے کسی چھتے میں ہاتھ ڈالا ہو اور غیر چھتے کی بد اس کے ہاتھ میں لگی ہو تو دوسرے چھتے میں ہاتھ ڈالنے پر مکھیاں اس پر حملہ کر دیں گی۔ لہٰذا ضروری ہے کہ پہلے وہ اپنے ہاتھ کو اچھی طرح دھو لے ۔
البتہ شہد کی مکھی جب ڈنگ مارتی ہے تو خود مر جاتی ہے اس بناء پر ڈنگ مارنا اس کی ایک طرح کی کود کشی ہے ۔
مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے شہد کی مکھی کے ڈنگ سے استفادہ کیا جاتا ہے مثلا ًگھٹیا(Rheumatism)، ملیر یا ، درد اعصاب وغیرہ ۔ البتہ اس کے لئے اطباء کی راہنمائی کے مطابق استفادہ کرنا چاہئیے ورنہ شہد کی مکھی کا ڈنگ خطر ناک بھی ہو سکتا ہے چند ایک مکھیاں ڈس لیں تو عموماً قابل بر داشت ہوتا ہے لیکن دوسوسے لیکر تین مکھیاں ڈس لیں تو بہت زہر پیدا ہو جاتا ہے اور دل کی تکلیف کا باعث بنتا ہے اور گار پانچ سے کی تعداد تک مکھیاں ڈس لیں تو عمل تنفس مفلوج ہو جانے اور موت کا احتمال بھی ہو تا ہے ۔

۸۔ شہد کی مکھیوں کی عجیب و غریب زندگی۶۔ ”للناس“ یعنی انسانوں کے لئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma