(2) ثلثان

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
وضو کرنے کا طریقہ (۱) استحالہ

سوال نمبر ۴۴: ہمارے گاوٴں میں انگور کا عرق یوں نکالتے ہیں ۔انگور کو توڑنے کے بعد ایک مخصوص حوض میں ڈال کر دھوتے ہیں پھر اس کو کچل کر اس کا عرق نکال لیتے ہیں اس کے بعد ایک خاص مٹی میں ملاکر چھوڑدیتے ہیں جب مٹی بیٹھ جاتی ہے تب انگور کے پانی کو مخصوص برتن میں ڈھالتے ہیں ، پھر اس کو آگ پر اتنا کھولاتے ہیں کہ ایک تہائی یا چوتھائی حصہ کم ہوجاتاہے پھر مابقی کو کسی چھوٹے برتن یا لوٹے میں ڈال کر سورج کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ دو ثلث یا اس سے زیادہ کم ہو کر سخت ہوجائے اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بتائیں -:
(۱) آیا اس طرح کا عرق پینا حلال ہے ؟ اور اگر حرام ہے تو کیا یہ نجس بھی
 ہوگا ؟ جو لوگ اس کو طویل مدت سے کھارہے ہیں یا بیچ رہے ہیں اس سلسلے میں وہ کیا کریں ؟

 جواب :اس طرح کا عرق نجس نہیں ہے لیکن کھانے اور اسکے بیچنے میں اشکال ہے آگ پر دو ثلث غلیان ضرور ہونا چاہئے ۔

 (۲)اگر انگور کا عرق آگ پر دوثلت غلیان ہو پھر اس کو دھوپ میں سخت کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

 جواب : کوئی حرج نہیں ہے ۔

( ۳) آیا ” انگور کا عرق “ استحالہ ہوکر ” شیرہ انگور “ ہوجائے تو کیا حلال ہے ؟

 جواب : یہ چیز حکم استحالہ میں نہیں ہے ۔

وضو کرنے کا طریقہ (۱) استحالہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma