اذان و اقامت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۱۔ قیاممسجد کی عمرات کو گرانا

سوال ۲۲۱۔ جیسا کہ حضور کی توضیح المسائل کے مسئلہ ۸۴۴ میں آیا ہے کہ سقوط اذان کے مورد میں ایک یہ ہے کہ جہاں پر دو نمازیں جیسے ”ظہرین“ یا ”مغربین“ ایک ساتھ پڑھی جائیں اور دونوں فقط تعقیبات نماز اور نافلہ نمازوں کا فاصلہ ہو، اگر ایسی جگہوں میں اذان کہی جائے کیا یہ کام خلاف شرع ہے؟

جواب: ایس جگہوں میں اذان کہنا خلاف شرع ہے ۔

سوال ۲۲۲۔ بہت سے دوست چاہتے ہیں کہ اذا ن صبح، ظہر اور مغرب ہوسٹل میں لاوٴڈسپیکر سے دی جائے؛ بہت سے طالب علم کی مزاحمت کے بہانہ سے اس کام کے مخالف ہیں؛ جناب عالی کی کیا نظر ہے؟

جواب: اذان اسلام کا شعار (نشانی) اور وقت نماز کا اعلان ہے، لاوٴڈسپیکر سے معتدل اور متعارف آواز میں بغیر افراط کے دینے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۲۲۳۔ بعض علاقوں میں کچھ دنوں سے ”اشہد انّ علیّاً ولی الله“ کے علاوہ ”اشہد انّ فاطمة الزہرا عصمة الله الکبریٰ“ کو اذان میں اضافہ کیا جانے لگا ہے، اس کام کا کیا حکم ہے؟

جواب: یہ کام جائز نہیں ہے، عدم مشروعیت کے علاوہ عالم تشیّع کے لئے بہت زیادہ نقصانات کا بھی باعث ہے، آئمه سے اظہار محبّت کے دیگر بہت اچھّے راستے موجود ہیں ۔

۱۔ قیاممسجد کی عمرات کو گرانا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma