کاروبار کا منافعہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
خمس کے خرچ کرنے کی جگہاعتکاف کے متفرق مسائل

سوال ۳۲۹۔ ڈاکٹر حضرات کو بیماروں کے معائنہ کے لئے طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے، ان آلات کے سلسلے میں درج ذیل صورتوں میں خمس کا حکم بیان فرمائیں:
الف) اس صورت میں جبکہ ان آلات کو نقد خریدا گیا ہو ۔
ب) اس صورت میں جبکہ ان آلات کو قسطوں پر خریدا گیا ہو اور ان کی قسطوں کو ہر ماہ چند سالوں کے اندر ادا کیا جائے ۔
ج) اس صورت میں جبکہ ان آلات کو خریدنے کے لئے قرض لیا ہو اور اس قرض کو ہر ماہ آہستہ آہستہ ادا کیا جائے، حالانکہ اس قرض کا سود بھی دینا ہو ۔
د) وہ آلات جن کو اطبّاء بیماروں کے لئے استعمال کرتے ہیں جیسے ڈریسنگ اور انجکشن وغیرہ کا سامان۔

جواب: ”الف“ سے ”د“ تک: یہ تمام آلات سرمایہ کا حصّہ شمار ہوتے ہیں مثلاً یا تو انھیں نقد پیسے سے خریدا گیا ہے یا قسطوں پر البتہ ان کی قسطیں ادا کردی گئی ہیں، بہرحال دونوں صورتوں میں خمس ہے ۔

سوال ۳۳۰۔ ایک خاتون نے برقعہ سلانے کے لئے کپڑا خریدا لیکن کام کی مصروفیت یا کسی دوسری وجہ سے اُسے سلا نہیں سکی، اور اب اس کے خمس کی تاریخ آگئی ہے، کیا اُسے اس برقعہ کا خمس دینا ہوگا ۔

جواب: اگر اُسے اس کی ضرورت تھی، اگرچہ اتفاقاً وہ استعمال کے قابل نہیں ہوا ہے تو اس پرخمس نہیں ہے ۔

سوال ۳۳۱۔ اگر کوئی شخص کسی جائداد کو معین اشخاص مثلاً اولاد کے لئے وقف کرے، کیا اس پر خمس ہے؟

جواب: اگر خمس کی تاریخ آجانے سے پہلے وقف کرے تو خمس نہیں ہے ۔

سوال ۳۳۲۔ کیا ڈیکوریشن کے اس سامان پر خمس ہے جو ایک خاندان کی شان کے مطابق ہو، جیسے تصوریوں کے فریم وغیرہ البتہ ان کا نہ ہونا نقص بھی شمار نہ ہوتا ہو؟

جواب: زندگی کی ضروری اشیا اگر شان کی حدود میں ہوں تو اُن پر خمس نہیں ہے ۔

سوال ۳۳۳۔ وہ رقم جو چند سالوں کے اندر بیمہ شدہ شخص بیمہ کمپنی کو ادا کرتا ہے اور بعد میں تدریجاً اُسے وہ رقم ماہانہ تنخواہ کے عنوان سے دی جاتی ہے، کیا اس پر خمس ہے؟

جواب: اس پر خمس نہیں ہے؛ مگریہ کہ کچھ رقم اس کے سال بھر کے خرج سے بچ جائے ۔

سوال ۳۳۴۔ وہ اشخاص جو اقتصادی اعتبار سے کمزور ہیں، کیا بیٹے کی شادی یا بیٹی کے جہیز کے لئے پیسہ جمع کرسکتے ہیں؟

جواب: اس پر خمس ہوگا لیکن اگر وہ زیادہ تنگی میں ہوں تو ہم اس پیسے کے خمس کو ان لوگوں پر معاف کردیں گے

سوال ۳۳۵۔ میں نے یونیورسٹی سے قرض لیا ہے جو مجھے پانچ سال کے اندر ادا کرنا ہے، دوسرے لفظوں میں اب میں اُن کا مقروض ہوں، کیا میں ہر سال کے خمس کی تاریخ پہنچنے پر مذکورہ رقم کو موجودہ رقم سے کم کرسکتا ہوں؟ یا پانچ سال بعد جب قرض کی قسطیں ادا ہوجائیں تب وہ اسی سال کا خرچ شمار ہوںگی اور مجھے پانچ سال کے بعد خمس کی تاریخ آنے پر اس رقم کو موجودہ رقم میں اضافہ نہ کرنا چاہیے؟

جواب: مذکورہ قسطیں اسی سال کے سال کا خرچ شمار ہوں گی جس سال وہ ادا ہوئی ہیں ۔

سوال ۳۳۶۔ زمانہ حاضر میں پہلے واجب حج کے لئے حج کمیٹی میں نام لکھواتے ہیں، اس کے چند سال بعد ان کو حج پر بھیجا جاتا ہے، اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کئی سال تک ان کے پاس یہ پیسہ پڑا رہتا ہے اور وہ اس سال خرچ نہیں ہوتا، کیا خمس کی تاریخ آنے پر اس کا خمس دینا ہوگا؟

جواب: اگر اسی سال کی آمدنی سے نام لکھوایا جائے تو خمس نہیں ہے ۔

سوال ۳۳۷۔ ایک شخص اپنی بیٹی کی شادی کے لئے کپڑے یا کوئی دوسرا سامان خریدتا ہے اس کے چند سال بعد اس جہیز کو اٹھاکر اپنی دوسری بیٹی کو ہدیہ کردیتا ہے، یا کسی دوسرے کام میں خرچ کرلیتا ہے، کیا اس کا خمس دینا واجب ہے؟

جواب: اس پر خمس نہیں ہے ۔

سوال ۳۳۸۔ کیا سناروں کے اصلی سرمایہ پر خمس ہے؟

جواب: جی ہاں خمس ہے؛ لیکن اگر ایک بار خمس دے دیا جائے تو وہی کافی ہے البتہ اس کے بعد فقط اس کے منافع پر خمس دینا ہوگا ۔

خمس کے خرچ کرنے کی جگہاعتکاف کے متفرق مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma