۲۴۔ قرآن مجید

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
۲۵۔ باراتیں۲۳۔ فلسفہ اور علوم غربیہ کا سیکھنا

سوال ۱۷۵۹۔ مہربانی فرماکر اسلامی مملکت میں جوانوں اور الله کے نورانی کلام کے حافظوں کے لئے وصیت فرمائیں؟

جواب: قرآن کے حافظان کو کوشش کرنا چاہیے کہ قرآن کے الفاظ کے ساتھ اس کے معانی کوبھی سیکھیں، اور معانی کو حفظ کرتے ہوئے ان پر عمل کریں اور ان پر عمل کرتے ہوئے ان کو نشر کریں، یہ چار وظیفے ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں ۔

سوال ۱۷۶۰۔ اگر کسی شخص کو پورے قرآن یا اس کے کچھ حصّے کو حفظ کرنے کی توفیق ہوگئی ہو اور اس کے بعد وہ اس کو بھلادے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ آخرت میں عقاب کا سبب ہے؟

جواب: اس سلسلے میں کچھ روایتیں ہیں جن کا مضمون یہ ہے: ”اگر کوئی قرآن کو حفظ کرے، پھر بھلادے، تو اس کے اوپر عقاب اور سزا ہے“ لیکن ظاہراً یہ روایت ہمارے زمانے کو شامل نہیں ہے، اس بناپر اگر کوئی ہمارے زمانے میں قرآن کو حفظ کرے اور اس کے بعد کچھ پریشانیوں کی وجہ سے بھلادے تو اس نے حرام کام انجام نہیں دیا ہے، لیکن کتنا اچھا ہے کہ کوشش کرے کہ نہ بھلائے ۔

سوال ۱۷۶۱۔ کیوں قرآن کی اکثر آیات مردوں سے مخاطب ہیں؟

جواب: بہت زیادہ ایسا ہے کہ عربی قواعد میں مذکر کے صیغوں کا مفہوم عام ہے اور یہ عورت ومرد دونوں کو شامل ہوتے ہیں ۔

سوال ۱۷۶۲۔ اگر کوئی شخص عمداً قرآن کو زمین پر پھینکے، کیا اس کے اوپر کفارہ ہے؟ اگر سہواً اور بھولے سے زمین پر گرجائے تو کیا ہے؟

جواب: عمد کی صورتا میں اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، اور اکثر اوقات جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ مرتد ہوجاتے ہیں، اور ان کو توبہ کرنا چاہیے اور اپنے اس بُرے کام کی آئندہ میں نیک کاموں سے تلافی کرنا چاہیے، لیکن سہو کی صورت میں اس نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے، لیکن دونوں ہی صورتوں میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے اور اس کا کفارہ نہیں ہے ۔

سوال ۱۷۶۳۔ بہت سے لوگوں نے اس وجہ سے کہ ایک تو یہ کہ عربی ہے ، دوسرے یہ کہ قرآن ہے جو سخت، تیسرے یہ کہ قرآن کو ہاتھ لگانے کے لئے باوضو ہونا چاہیے، لہٰذا انھوں نے اب تک ایک بار بھی قرآن نہیں پڑھا ہے! اب چونکہ آپ اور آپ جیسے دوسرے افراد کے پاس کتابوں کی چھپائی کا بہت بڑا انتظام ہے اگر قرآن کا ترجمہ بغیر متن کے چھاپیں تو حتمی طور سے یہ کام لوگوں کے لئے قرآن کے زیادہ مطالعہ کرنے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا اور معاشرے میں اخلاق کے سدھارنے اور یہ کام لوگوں کی شخصیت کو بتانے میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے اور اگر ممکن ہو اس سلسلے میں اپنی نظر مرقوم فرمائیں؟

جواب: عربی متن کے بغیر قرآن کا چھپنا سبب ہوگا کہ آہستہ آہستہ اصل قرآن فراموش ہوجائے اور اسلام کے لئے یہ خطرہ ایک بہت بڑی چیز کے ضائع ہونے کا سبب ہوگا ۔ لیکن وہ قرآن جنھیں ہم نے یا دوسروںنے چھاپا ہے ان میں عربی متن بھی موجود ہے اور فارسی ترجمہ بھی؛ کوشش کریں کہ آہستہ آہستہ دونوں سے ہی آشنا ہوں اور اگر ابتداء میں غلط بھی پڑھیں تو کوئی حرج نہیں ہے، تدریجاً صحیح ہوجائے گا ۔

سوال ۱۷۶۴۔ وقف غفران کیا ہے؟ قرآن مجید میں اس کے موارد کو بیان فرمائیں؟

جواب: پیغمبر اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم کے فرمان کے مطابق وقف غفران وہ ہے کہ اگر اس کلمہ پر وقف کیا جائے تو گناہ کی مغفرت اور بخشش کا سبب ہے اور ذیل میں دی گئی اس کی دس جگہیں ہیں، بعض قرآنوں میں اوپر یا نیچے کی طرف کلمہ ”غفران“ لکھا ہوا ہے:
۱۔ مائدہ/۵۱، کلمہٴ ”اولیاء“ میں.
۲۔ انعام/۳۶، کلمہٴ ”یسمعون“ میں.
۳۔ سجدہ/۱۸، کلمہٴ ”فاسقاً“ میں.
۴۔ سجدہ/ کلمہٴ ”لایستدون“ میں.
۵۔ یس/۱۲، کلمہٴ ”آثارھم“ میں.
۶۔ یس/۳۰، کلمہٴ ”علی العباد“ میں.
۷۔ یس/۵۲، کلمہٴ ”من مرقدنا“ میں.
۸۔ یس/۶۱، کلمہٴ ”ان اعبدوا لی“ میں.
۹۔ یس/۸۱، کلمہٴ ”ان یخلق مثلھم“ میں.
۱۰۔ ملک/۱۹، کلمہٴ ”یقبضن“ میں.

سوال۱۷۶۵۔ بہت سے قاریان قرآن، قرآن کے الفاظ کوبدل دیتے ہیں جیسے ”موسیٰ“ کو ”موسیٖ“، ”عیسیٰ“ کو ”عیسیٖ“ ، ”تقویٰ“ کو تقویٖ“ اور ”دنیا“ کو ”دنیٖ“ تلفظ کرتے ہیں، کیا یہ کام صحیح ہے؟

جواب: اگرچہ ایسی قرائتیں عرب کے درمیان معمول اور رائج تھیں، لیکن اب ایسے پڑھنا اسلام اور مسلمانوں کی مصلحت میں نہیں ہے، مشہور قرائت کے مطابق پرھیں ۔

سوال ۱۷۶۶۔ ایک عیسا ئی کو قران ہدیہ دینے کا کیا حکم ہے؟ اگر کسی نے ایسا ہدیہ دیا ہو تو کیا اس کو واپس لے لینا چاہیے؟

جواب: اگر اس کے ذریعہ اس کی ہدایت کی امید ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے، اس صورت کے علاوہ اشکال ہے ۔

سوال ۱۷۶۷۔ کیا قران مجید میں فارسی الفاظ بھی ہیں؟

جواب: قران مجید میں بعض ایسے الفاظ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ اصل میں فارسی کلمے لفظ ہیں؛ جیسے ”سجیل“ کہا جاتا ہے کہ اصل میں یہ ”سنگ گل“ ہے ۔
قرآن کے ترجمہ کا پڑھنا ۱۹۔۵۰

سوال ۱۷۶۸۔ کیا مجلسوں یا محفلوں میں قرآن کا غیرعربی زبان میں پڑھنا جائز ہے؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن اس میں قرآن کی تلاوت کا ثواب نہیں ہے ۔

سوال ۱۷۶۹۔ قرآن مجید کی اس تلاوت کے بارے میں جس میں دکھاوا ار خودنمائی پائی جاتی ہو حضور کی کیا نظر ہے؟

جواب: ریا (دکھاوا) ہر عبادت میں میں اشکال رکھتا ہے ۔

سوال ۱۷۷۰۔ سورہٴ نور کی ۱۶ ویں آیت میں رشتہ داروں کے یہاں کھانے کے احکام بیان ہوئے ہیں کہ جو مسلماً دوستی اور رشتہ داری کی تقویت کی وجہ سے ہیں، میں نے حضور کی تفسیر کا مطالعہ کیا، جس سے میرے شبہات میں اور اضافہ ہوگیا، مہربانی فرماکر جواب دیں:
الف) کیا تمام حالات کے تحت قرآن مجید میں ذکرشدہ اشخاص کے یہاں کھاسکتے ہیں؟
ب) کیا ان کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے؟
ج) ہم ہوسٹل میں رہتے ہیں، کیا بغیر اجازت کے اپنے دوست اور اہل کمرہ کی غذا کو استعمال کرسکتے ہیں؟
د) اس کلمہ ”وہ لوگ جن کے مکان کی چابی تمھارے پاس ہے“ سے کیا مراد ہے؟
ھ) اگر اجازت لینا واجب نہ ہو تو اور مفسدہ کا احتمال بھی نہ دیا جائے لیکن اس کے بعد کوئی خرابی پیش آجائے، تو جو غذا کھائی جاچکی ہے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر عدم اجازت کا یقین یا اطمینان ہو تو جائز نہیں ہے، اور اگر بعد میں کشف خلاف ہوجائے تو اس کی تلافی کرنا جائز ہے، خلاصہ یہ کہ آیت میں وہ لوگ مراد ہیں جن کا رشتہ انسان کے ساتھ اتنا مضبوط ہے کہ علی القاعدہ وہ لوگ کھانے سے راضی ہیں ۔
۲۵۔ باراتیں۲۳۔ فلسفہ اور علوم غربیہ کا سیکھنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma