تقیّہ،معرکتہ آلاراء موضوع بحث

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اسلام کی سپر تقیہ
مقدّمہ مترجممقدّمہ: ڈاکڑ محمد تیجانی سماوی

شیعوں اور اہلسُنّت حضرات کے درمیان تقیّہ سے زیادہ کوئی مسئلہ سوء تفاہم کا باعث نہیں اور اہل سُنّت حضرات کی نظروں میں تقیّہ سے زیادہ کوئی دوسرامسئلہ پر دئہ خفامیں نہیں۔
ہمارے سنّی بھائی ہمیشہ ہم سے یہی کہتے ہیں کہ آپ جس قدر چاہیں اپنے عقیدے کی وضاحت کریں اور چاہے جتنا کہیں ہم قرآن میں کس تحریف کے قائل نہیں اور ہمارے تمام گھروں اور شہروں میں قرآن موجود ہے جودوسرے مسلمانوں کے پاس ہے لیکن ہم آپ کی اس بات پر یقین نہیں کرتے ۔ اس لئے کہ ممکن ہے آپ اس میں تقیّہ سے کام لے رہے ہو ں ۔
چوکہ تقیّہ آپ کے نزدیک اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ہے ۔
اسی طرح جب دوسرے اسلامی مسائل کے سلسلے میں ان سے( اہل سُنت حضرات ) سے گفتگو کرتے ہیں اور اپنے عقائد کو کہ جن کی بنیاد وقرآن و سُنّت اور کلمات اہلبیت علیہم السلام پر استوار ہے بیان کرتے ہیں تو انکا جواب وہی ہوتا ہے (کہ ممکن ہے آپ تقیّہ کررہے ہو ں )
یہ صورت حال اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ اہل سُنّت حضرات کماحقّہ تقیّہ کے معنی اور مفہوم سے آگاہ نہیں ، اور یہ کہ تقیّہ کا ان کے نزدیک کوئی اور مفہوم ہے نیز یہ کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ تقیّہ کی بنیاد قرآن و سنت ہے ۔کلام خدامیں صریح آیتیں اس پر دلالت کرتی ہیں اور سُنّت پیغبر اکرم میں بھی رتقیّہ مشہور ہے اور آنحضرت کے بر جستہ صحابیوں نے اس قانون پر عمل کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تقیّہ کا انکار قرآن و سُنّت کا انکار ہے ۔ تقیّہ کا وجود نہ صرف قرآن و سُنّت میں ہے بلکہ دنیا بھر کے عقلمند دو ں کے نزدیک تقیّہ ایک جانی پہچانی عقلی اصل (روشن)ہے اور انسانیت کے کہ ہر سماج میں اس کا وجود شاہد ہے ۔
اس کتاب کا مقصد ہی ان مسائل کو واضح کرتا ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ اسلامی قانون یعنی تقیّہ اپنے صیحح روپ میں دنیا کے سامنے روشن ہو جائے ۔تاکہ صیحح ارو تحریف شدہ تقیّہ کے مفہوم میں تمیز کی جاسکے اور اہل سُنّت حضرات جو شیعو ں کے بارے میں بد گمانی کا شکار ہیںاس کا ازاالہ ہو سکے ۔
ہماری طرف سے اس کتاب کی نشرو اشاعت اتمام حجّت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے مطالعہ کہ بعد کسی کے پاس خداوند عالم کی باگاہ میں کوئی عذر نہیں رہ جاتا کہ وہ اہل بیت علیہم السّلام کے ماننے والوں پر اعتراض کرکے اور بلا وجہ کیچڑ اچھالے اس لئے اس کتاب میں تقیّہ کے صیحح معنی،قرآن مجید اور تاریخ واحادیث میں اس پر دلالت کرنے والی آیتوں اور روایتوں پر بہترین روشنی ڈالی گئی ہے ۔
خداوند عالم متعال ہم سب کو اسلامی قوانین اور سُنّت پیغبر اکرم پر عمل کرنے کی تو فیق مرحت فرمائے ۔
حوزہ علمیہ قم
ناصر مکارم شیرازی

مقدّمہ مترجممقدّمہ: ڈاکڑ محمد تیجانی سماوی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma