حرف آغاز

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اسلام کی سپر تقیہ
تقیّہ کے لغوی اور اصطلا حی معنیٰمقدّمہ مترجم

حرف آغاز


تقیّہ ایک عرص سے ہماری پہچان رہا ہے اس کے ساتھ ہی اس کی بنا پر ہمیں بدنام کرنے کی کو شش کی جاتی رہی ہے ۔ جس کا سبب اس کے حقیقی معنی اور موارد جواز وحر مت سے ناآگاہی اور حکم عقل ونقل سے غفلت کے علاوہ کچھ نہیں ۔
تقیّہ دین کی ضرورت ہے اور اس کا مذہب و دین سے دوہرا تعلق ہے ۔ ایک طرف بہت سے فروعی مسائل فقہ کی بنیاد اس پر استوار ہے تو دوسری طرف اس کا تعلق عقائد و کلام سے بھی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی حقیقت اور اس کے موارد سے غافل ہیں وہ اسی کو اس کے ماننے والوں کا کمزور پہلو قرار دیتے ہیں ۔
اگر چہ اس کے بارے میں ایک فقہی قاعدہ کی حیثیت سے کررہے ہیں لیکن دوران بحث ہم اس کے دوسرے پہلوؤ ں پر بھی روشنی ڈالیں گے ۔تاکہ مخالفین کے ان اعتراضات کا کہ جو ” ڈوبتے کو تنکے کا سہارا“کی حیثیت رکھتے رہیں جواب دے سکیں اور اس طرح کے تمام شبہات کی طرح ا س کو بھی دور کر سکیں جو ہم سے دوری ، عدم اتصال اور ہمارے عقائد کو ہم سے نہ لیں بلکہ ایسی کتابوں سے اخذکرنے کی بنا پر پید ہو گئے ہیں جو ہمارے خلاف بہتان تراشیواوار خرافات سے پر ہیں ۔ یہ الزامات یا قوی اور مذہبی تعصبات کی بنا پر لگائے گئے ہیں۔ یا پھر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنے ،بعض و کینہ کا بیج بوتے اور ان کو آپس میں دست گریبا ں کر کے کمزور کرنے کی کے لئے یہ تعصبّات منافقوں نے پھلائے ہیں تاکہ مسلمانوں کا رعب و دبدبہ جاتا رہے ۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہو تا ہے ۔بہر حال ہم تقیّہ کو چند مراحل میں تقسیم کر کے موارد بحث قرار دیں گے ۔
اوّل : تقیّہ کے لغوی اور اصطلاحی معنی ۔
دوّم ۔تقیّہ کا حکم تکلیفی ۔یعنی آیا تقیّہ جائز ہے یا حرام اگر جائز ہے تو کس مورد میں جائز ہے اور کہا ں جائز نہیں ہے ۔؟ اور اس کی دلیلیں ہر مورد میں کیا ہیں اس کے علاوہ ہم تقیّہ کی دو قسموں یعنی خوفی اور تجہی پر روشنی ڈالیں گے ۔
دوران بحث ہم اس سوال کا بھی جواب دیں گے کہ صدر اوّل ۱بنی امیہ اور بنی عباسی کے اد وار میں رشید ہجری اوار میثم تمّار جیسے وجال تاریخ نے کیوں تقیّہ کو چھوڑ کر شہادت کا شیرین جام نوش فرمایا ۔؟ اور کیا ایسے مواقع پر ان کی پیروی ہمارے لئے ممکن ہے یا نہیں ۔؟
تیسر ے مرحلے میں ۱۔ہم اس کے حکم وضعی کو زیر بحث لائیں گے کہ آیا تقیّہ صرف مخالف مذہب کے مقابلہ میں ہو تا ہے یا کافر اور منافق کے مقابلہ میں بھی اس سے استفادہ کیا جاتا ہے ؟ اور آیا تقیّہ صرف احکام سے متعلق ہے یامو ضوعات میں بھی ہوتا ہے ۔؟ ہم یہ بھی دیکھیں گے تقیّہ کا سبب آیا خوف شخصی ہے یا خوف نوعی .؟ آیا تقیّہ کی مخالفت فساد عمل کا باعث ہے کہ نہیں .یہ اور ان کے علاوہ امور ہیں .ان سب کو ہم تنہیہات میں ذکر کریں گے ہم خداسے تمام امور میں حق کی طرف ہدایت اور تو فیق کے طلبگا ر ہیں ۔
ا ِنّہ قریب مجیب۔

تقیّہ کے لغوی اور اصطلا حی معنیٰمقدّمہ مترجم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma