سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

مجتہد عورت کی تقلید [مجاز وغیر مجاز تقلید]

سوال: اگر کوئی عورت اجتہاد کے مقام تک پہنچ جائے تو کیا اس پر بھی تقلید حرام ہے؟
جواب دیدیا گیا: جواب : اس مسئلہ میں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔

متجزی مجتہد کی تقلید [مجاز وغیر مجاز تقلید]

سوال: مجتہد پر تقلید حرام ہے تو کیا وہ طلاب و فضلا بھی اس مسئلہ میں شامل ہیں جوکچھ مسائل میں مجتہد ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: جواب : یہ حکم مجتہد مطلق ( جو فقہ کے تمام موضوعات میں اجتہاد کی صلاحیت رکھتا ہو) اور متجزی ( یعنی جو فقہ کے بعض موضوعات میں صاحب نظر ہو ) دونوں کو شامل ہے۔

مجتہد کی تقلید کرنے کے حدود [مجاز وغیر مجاز تقلید]

سوال: انسان کن چیزوں میں مجتہدکی تقلید کرے ؟ کیا تقلید صرف احکام عبادات ( نماز و روزہ جیسی عبادت ) میں ہے یا معاملات اور حقوق جیسے احکام بھی تقلید ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب : ضروریات دین کے علاوہ تمام اعمال اورشرعی احکام میںتقلید ہے لیکن اصول دین میں تقلید نہیں ہے ۔

ایسے مجتہد کی تقلید کرنا جو لڑکی کے بالغ ہونے کی عمر ١٣ سال جانتا ہو [مجاز وغیر مجاز تقلید]

سوال: ایک لڑکی ایسے مجتہد کی تقلید کرتی ہے جو روزے کو ١٣ سال کی عمر سے واجب جانتے ہیں اب وہ چاہتی ہے کہ آپ کی تقلید کرے ،لہذا ان نماز اور روزوں کا کیا حکم ہے جو اس نے ٩ سال کی عمر سے ١٣ سال کی عمر تک انجام نہیں دئیے ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: اگر واقعا اس نے صحیح عمل کیا ہے تو گزشتہ اعمال کے متعلق کوئی وظیفہ نہیں ہے ۔
کل صفحات : 1