سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

فقہی سوال کرنے والے سے اس کے مرجع تقلید کے متعلق سوال کرنا [فتوی جاننے کا طریقه]

سوال: جو لوگ ہم علماء سے فقہی سوال کرتے ہیں تو کیا ہمیں ان سے ان کے مرجع تقلید کے بارے میں سوال کرنا چاہئے اور اگر ہمیں معلوم نہ ہو کہ کس کی تقلید کرتے ہیں اور ہم آپ کا مسئلہ بتادیں اور وہ عمل کرلے تو کیا ہم اس کے مقروض ہیں ؟
جواب دیدیا گیا: کوئی حرج نہیں ہے ۔

غلط بتائے ہوئے مسئلہ پر عمل کرنا [فتوی جاننے کا طریقه]

سوال: اگر کسی سے کوئی مسئلہ معلوم کریں اور یہ نہ معلوم ہو کہ جو جواب دیا گیا ہے وہ مجتہد کے فتوے کے مطابق ہے ، لیکن جواب دینے والا ہمیں اطمینان دلائے کہ اس کا جواب مجتہد کے فتوی کے مطابق ہے ، مثلا وہ کہے کسی خاص سفر میں ہماری نماز اور روزہ قصر ہے لیکن مجتہد کا فتوی قصر کا نہیں تھا اور ہمیں مجتہد کا فتوی بعد میں معلوم ہوا لہذا اگر ہم نے مسئلہ بیان کرنیوالے کے جواب پر عمل کیا ہے تو ہمارا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: احتیاط یہ ہے کہ ان اعمال کی قضا کریں ۔
کل صفحات : 1