مختصر جواب:
مفصل جواب:
تابعین میں ایسے افراد موجود تھے جنہوں نے حضرت علی (علیہ السلام) کے علم و دانش کی اعلمیت، افضلیت پر گواہی دی ہے یہاں پر ہم کچھ تابعین کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
۱۔ سعیدبن مسیب
دولابی ” الکنی والاسماء“ میں اپنی سند کے ساتھ سعید بن مسیب سے نقل کیا ہے: ما کان احد بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) اعلم من علی بن ابی طالب (۱) ۔ رسول اسلام کے بعد کوئی بھی حضرت علی (علیہ السلام) کے علاوہ افضل اور اعلم نہیں تھا۔
اورا س سے نقل ہوا ہے : ما کان احد من الناس یقول: سلونی غیر علی بن ابی طالب (۲) علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی نہیں تھا جو یہ کہتا: جو کچھ چاہو مجھ سے سوال کرلو۔
۲۔ عطائ
عبدالملک بن ابی سلیمان کہتا ہے: میں نے عطاء سے کہا: اکان فی اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) احد اعلم من علی بن ابی طالب؟ قال: لا واللہ ما اعلمہ (۳) کیا محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے اصحاب کے درمیان حضرت علی بن ابی طالب سے زیادہ کوئی اعلم تھا: اس نے کہا: ہرگز نہیں، خدا کی قسم میں کسی ایسے کو نہیں پہچانتا۔
۳۔ مغیرة بن مقسم
ابن عبدالبر اپنی سند کے ساتھ اسماعیل بن ابی خالد سے نقل کرتا ہے کہ اس نے کہا: مغیرہ بن مقسم نے خداکی قسم کھائی کہ علی (علیہ السلام) نے جو قضاوتیں کی ہیں ان میں سے کسی ایک میں بھی غلطی نہیں کی ہے (۴) ۔ (۵) ۔

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.