آل خلیفہ کو نصیحت ؛قذافی اور شاہ ایران کے انجام سے سبق حاصل کرو

آل خلیفہ کو نصیحت ؛قذافی اور شاہ ایران کے انجام سے سبق حاصل کرو


آل خلیفہ کو ایران کے شاہ اور قذافی کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاهئے .آل خلیفہ اس دن کا انتظار کرے جس دن اس کو ناحق خون بهانے کا حساب دینا ہوگا اور اس روز اس سے انتقام لیا جائے گا ۔‌

حضرت آیت الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے  شہر قم کی مسجد اعظم میں اپنے درس خارج کے دوران اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں شیعہ اور علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی ظالم فعالیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ظالم آل خلیفہ نے دوبارہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف سخت ارادہ کیا ہے اور اس ملک کے بے گناہ عوام اور شیعہ کے رہنما پر ظلم میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج کا درس کچھ کھنٹے کے لئے تعطیل کی جاتی ہے تا کہ طلاب اس ظلم کے خلاف پر شور احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کریں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آل خلیفہ کو نصیحت کی ہے کہ اپنے گزشتہ ظالم حکمران سے سبق حاصل کریں بیان کیا : آل خلیفہ کو ایران کے شاہ اور قذافی کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاهئے .آل خلیفہ اس دن کا انتظار کرے جس دن اس کو ناحق خون بهانے کا حساب دینا ہوگا اور اس روز اس سے انتقام لیا جائے گا ۔

captcha