آیة اللہ مصباح (رہ) کے انتقال پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دامت برکاتہ) کا پیغام

آیة اللہ مصباح (رہ) کے انتقال پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی (دامت برکاتہ) کا پیغام


عالم ربانی ، مجاہد ، حضرت آیة اللہ آقای حاج شیخ محمد تقی مصباح کے انتقال کی خبر سے بہت زیادہ افسوس ہوا ، وہ ایسے فاضل ، با تقوی اور عالم تھے جو ہمیشہ اسلامی نظام کا دفاع کرتے رہے ۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی ، مجاہد ، حضرت آیة اللہ آقای حاج شیخ محمد تقی مصباح کے انتقال کی خبر سے بہت زیادہ افسوس ہوا ، وہ ایسے فاضل ، با تقوی اور عالم تھے جو ہمیشہ اسلامی نظام کا دفاع کرتے رہے ۔ آپ نے اچھے اور فاضل شاگردوں کی تربیت کی اور بہت اچھی تقریر یں کرتے تھے ، انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں وقف کردی تھی ۔

میں اس بزرگ مصیبت پر حوزہ علمیہ ، ان کے شاگردوں ، خصوصا ان کے گھروالوں کو تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں اور خداوندعالم سے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں اور ان کے تمام اہل خانہ کو صبر اور اجر کی تلقین کرتا ہوں ۔

والسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

13 / 10 / 1399

captcha