حلب کے بچوں کے لئے مغرب کے مگرمچھ کے آنسووں پر معظم کا رد عمل : مغرب کی منافقانہ سیاست پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا

حلب کے بچوں کے لئے مغرب کے مگرمچھ کے آنسووں پر معظم کا رد عمل : مغرب کی منافقانہ سیاست پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا


یہ ایک طرح سے ''حلب'' کی شکست کی تلافی کرنا چاہتے ہیں ، خوشی کی بات یہ ہے کہ دنیا اب متوجہ ہوگئی ہے اور وہ امریکہ کے مگر مچھ کے آنسووں سے دھوکہ نہیں کھاتی ، تمہارے تمام منافقانہ پروگراموں اور کاموں کے تناقض کی طرف متوجہ ہوچکے ہیں ۔‌

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے قم کی مسجد اعظم میں طلاب اور علماء کے درمیان اپنے فقہ کے درس خارج میں فرمایا : جس قدر زمانہ گزرتا جارہا ہے ، اس قدر حکمرانوں کی سیاست پر ہمارا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے اور ہم ان سے بدبین ہوتے جارہے ہیں ۔

معظم لہ نے آج کی دنیا پر حاکم سیاست کو جھوٹ، فریب اور نفاق سے بھری ہوئی بتایااور فرمایا : حلب میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد اس کا بہترین نمونہ ظاہر ہوگیا ۔

انہوں نے حلب کے بچوں کے لئے مغرب کے مگر مچھ کے آنسووں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : حلب کی شکست کے بعد تم نے بچوں کے لئے پروپگینڈہ کیا اور پوری دنیا کو گریہ کرکے دکھایا ، لیکن یمن کے بچوں کے لئے کوئی گریہ نہیں کیا اور نہ کرتے ہو ۔

معظم لہ نے مزید فرمایا : اقوام متحدہ کے سکریٹری نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت ، بچوں کی قاتل ہے ، اگر چہ مالی مسائل کی وجہ سے اس حکومت کا نام بلیک لیسٹ سے خارج کردیا گیا ہے ، حال ہی میں یونسیف نے بھی یمن کے بچوں کے متعلق بہت ہی عجیب و غریب خبر منتشر کی ہے ، لیکن تم نے ایک بھی آنسووں نہیں بہایا ۔

حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی نے مغرب کو کسی بھی حالت میں اعتماد کے لائق نہیں سمجھا اور کہا : ایسی سیاست اور ایسے سیاست مداروں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ، جوچیز جھوٹ ، فریب اور نفاق سے بھری ہوئی ہے اس پر کبھی بھی صورت میں اعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے مزید فرمایا : آج کی دنیا میں اپنا حق لینے کے لئے قوی اور محکم رہنے کی ضرورت ہے ورنہ نتیجہ وہی ہوگا جو آج دیکھ رہے ہیں ۔

معظم لہ نے یاد دہانی کرتے ہوئے فرمایا : یہ ایک طرح سے ''حلب'' کی شکست کی تلافی کرنا چاہتے ہیں ، خوشی کی بات یہ ہے کہ دنیا اب متوجہ ہوگئی ہے اور وہ امریکہ کے مگر مچھ کے آنسووں سے دھوکہ نہیں کھاتی ، تمہارے تمام منافقانہ پروگراموں اور کاموں کے تناقض کی طرف متوجہ ہوچکے ہیں ۔

captcha