سعودی عرب میں واقع ہونے والے حادثہ پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام

سعودی عرب میں واقع ہونے والے حادثہ پر حضرت آیة اللہ العظمی مکارم شیرازی کا پیغام


ہمارا عقیدہ ہے کہ افغانستان، پاکستان، یمن، عراق، شام اور دوسرے اسلامی ممالک میں ناحق بہنے والے شہدا کے خون کا انتقام ، خداوندعالم ضرور لے گا۔‌

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و الیہ راجعون

آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں مظلوم مسلمانوں کے ایک گروہ کو اجتماعی پھانسی دینے کی افسوسناک خبر نے تمام مسلمانوں کے دل کو مجروح کیا ہے ۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اس لئے مبعوث ہوئے تھے تاکہ انسان کی کرامت کو قایم کریں اور دین خدا کی رحمانیت کو سب پر ثابت کریں ، لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس زمانہ میں جاہلیت کے زمانہ کے وحشیانہ کاموں کو اسلام کے نام پر دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے اور عقیدہ تکفیر اور بے گناہوں کے خون کو حلال شمار کرتے ہوئے اسلام کے محبت آمیز چہرہ کو مخدوش کیا جارہا ہے ۔

اس زمانہ میں جبکہ مستکبرین اور نام نہاد بین الاقوامی اسمبلیاں اور حقوق بشر کے دعویداروں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حقوق حیوانات کا نعرہ لگانا شروع کردیا لیکن اس طرح کی وحشیانہ جرایم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ تمام آزاد انسان اس بڑے اور وحشیانہ قتل عام کی مذمت کررہے ہیں ، گویا کہ آل سعود کے خزانہ نے ان کی زبانوں کو بند کررکھا ہے ۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ افغانستان، پاکستان، یمن، عراق، شام اور دوسرے اسلامی ممالک میں ناحق بہنے والے شہدا کے خون کا انتقام ، خداوندعالم ضرور لے گا۔

خدا یا ! ان شہدا کی ارواح مطہرہ کو پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار(صلوات اللہ علیہم اجمعین) کی ملکوتی ارواح کے ساتھ محشور فرما ، او رتمام خاندانوں اور خاص طور سے قطیف او راحساء کے علاقہ کے لوگوں کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرما۔

قم ناصر مکارم شیرازی

 

 

captcha